وزیراعظم نے جناب نریندر مودی نے راجستھان میں باڑمیر – جودھپور شاہراہ پر ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث زندگیوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف سے ) فوت ہونے والوں کے لئے نقد رقم کی ادائیگی کی منظوری بھی دی ہے۔
ٹوئیٹ کے ایک سلسلے میں وزیراعظم کے دفتر نے کہا:
‘‘یہ انتہائی صدمے کی بات ہے کہ لوگوں نے راجستھان میں باڑمیر – جودھپور شاہراہ پر ایک بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں اپنی جانیں گنوا دیں۔ رنج و غم کے اس ماحول میں متاثر ہونے والے کنبوں سے میں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
میں دعا کرتا ہوں کہ زخمی ہونے والے جلد صحت یاب ہوجائیں: PM @narendramodi
راجستھان میں باڑمیر – جودھپور شاہراہ پر حادثے کے باعث مرنے والوں کے قریب ترین رشتہ دار کو پی ایم این آر ایف سے دو لاکھ روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی جائے گی۔ زخمی ہونے والوں میں سے ہر ایک کو پچاس ہزار روپے ادا کئے جائیں گے: PM @narendramodi’’
An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of those who lost their lives due to the accident at the Barmer-Jodhpur Highway in Rajasthan. The injured would be given Rs. 50,000 each: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 10, 2021