وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنجاب کے ہوشیار پور میں ایک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے ہوشیار پور، پنجاب میں حادثے کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا؛
”ہوشیار پور، پنجاب میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کی منظوری دی ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔“
Expressing grief on the loss of lives due to an accident in Hoshiarpur, Punjab, PM @narendramodi has approved an ex gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000.
— PMO India (@PMOIndia) April 14, 2023