وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھا جی ضلع میں ہوئے حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کے جلد از جلد روبہ صحت ہونے کے لیے بھی دعا کی ہے۔
وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے اور مجروحین کو 50000 روپئے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں ہوئے حادثے میں جانی اتلاف پر ازحد غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات و احساسات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھویا ہے۔ میں مجروحین کے جلد ازجلد روبہ صحت ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آف ایف سے 2 لاکھ اور مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
Pained by the loss of lives due to an accident in Chhatrapati Sambhajinagar district. My thoughts are with those who lost their loved ones. I wish the injured a speedy recovery. An ex-grata of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured…
— PMO India (@PMOIndia) October 15, 2023