وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے فتح پور ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛
’’اترپردیش کے فتح پور میں رونما ہوا سڑک حادثہ ازحد افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھویا ہے، ان کے تئیں میں گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں مجروحین کے جلد از جلد شفایاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کو مکمل مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے: وزیر اعظم مودی‘‘
’’وزیر اعظم @narendramodi نے فتح پور میں پیش آئے اس حادثے میں اپنی جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مجروحین میں سے ہر ایک کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘
उत्तर प्रदेश के फतेहपुर में हुआ सड़क हादसा अत्यंत दुखद है। इसमें जिन्होंने अपने परिजनों को खोया है, उनके प्रति मेरी गहरी संवेदनाएं। इसके साथ ही मैं घायलों के जल्द स्वस्थ होने की कामना करता हूं। राज्य सरकार की निगरानी में स्थानीय प्रशासन पीड़ितों की पूरी मदद में जुटा है: PM Modi
— PMO India (@PMOIndia) May 16, 2023
PM @narendramodi has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh for the next of kin of each of those who lost their lives in the accident in Fatehpur. The injured would be given Rs. 50,000 each.
— PMO India (@PMOIndia) May 16, 2023