وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع میں پیش آئے سڑک حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛
’’دتیا میں پیش آیا سڑک حادثہ دل کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ اس حادثے میں جنہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھویا ہے، ان کے کنبہ اراکین کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ مجروحین کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کام میں پوری تیاری کے ساتھ مصروف عمل ہے: وزیر اعظم مودی‘‘
’’دتیا کے سڑک حادثے میں اپنی جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 وپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
दतिया में हुआ सड़क हादसा हृदयविदारक है। इस दुर्घटना में जिन्होंने अपनों को खोया है, उनके परिजनों के प्रति मेरी शोक-संवेदनाएं। घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूं। राज्य सरकार की देखरेख में स्थानीय प्रशासन राहत और बचाव के काम में पूरी तत्परता से जुटा है: PM Modi
— PMO India (@PMOIndia) June 28, 2023
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of those who lost their lives in the mishap in Datia. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) June 28, 2023