وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے موتیہاری میں ایک اینٹ بھٹے میں ہوئے حادثے میں لوگوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو وزیراعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دو -دو لاکھ روپے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:
‘‘موتیہاری میں ایک اینٹ بھٹے میں ہوئے حادثے میں لوگوں کی ہلاکت سے بہت دکھی ہوں۔ سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمی ہونے والے افراد کی بہتر صحت کے لئے دعاگو ہوں۔ ہلاک شدگان کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے: PM @narendramodi’’
Pained by the loss of lives due to a mishap at a brick kiln in Motihari. Condolences to the bereaved families. Prayers with the injured. An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 24, 2022