وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پدم شری ایوارڈ یافتہ کملا پجاری کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، انہوں نے زراعت خصوصاً نامیاتی زرعی طور طریقوں کو فروغ دینے اور دیسی بیجوں کے تحفظ کے لیے یادگار تعاون دیا۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’محترمہ کملا پجاری جی کی رحلت پر غمگین ہوں۔ انہوں نے زراعت خصوصاً نامیاتی زرعی طور طریقوں کو فروغ دینے اور دیسی بیجوں کے تحفظ کے لیے یادگار تعاون دیا۔ پائیداری کی افزودگی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں ان کا کام برسوں یاد رکھا جائے گا۔ وہ قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے میں بھی مشعل راہ کی حیثیت رکھتی تھیں۔ ان کے کنبے اور مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی ‘‘
Pained by the passing away of Smt. Kamala Pujari Ji. She made a monumental contribution to agriculture, particularly boosting organic agricultural practices and protecting indigenous seeds. Her work in enriching sustainability and protecting biodiversity will be remembered for… pic.twitter.com/GUupabkQ9m
— Narendra Modi (@narendramodi) July 20, 2024