وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کینسر کے مشہور سرجن، ڈاکٹر دیوندر پٹیل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور کینسر کے علاج میں ڈاکٹر پٹیل کے تعاون کو یاد کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا:
’’ڈاکٹر دیوندر پٹیل نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور کینسر کے علاج میں اپنی طرف سے کی گئی کوششوں کی وجہ سے لا تعداد لوگوں سے عزت و احترام حاصل کیا۔ طب کے بارے میں ان کے گہرے علم اور ہمدردانہ فطرت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے کافی غم زدہ ہوں۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔‘‘
Dr. Devendra Patel earned the respect and goodwill of countless people due to his efforts to boost health infrastructure and cancer care. His deep knowledge of medicine and compassionate nature will always be remembered. Pained by his demise. Condolences to his family. Om Shanti. pic.twitter.com/jygYe0Ensb
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2022