وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے رُدرپریاگ میں ہوئے بس حادثے میں جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا اور مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی دُعا کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ اتراکھنڈ کے رُدرپریاگ میں پیش آنے والا سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ سوگوار کنبوں سے میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میں تمام زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے: وزیر اعظم‘‘
उत्तराखंड के रुद्रप्रयाग में हुआ सड़क हादसा हृदयविदारक है। इसमें अपने प्रियजनों को खोने वाले शोकाकुल परिजनों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएं। इसके साथ ही मैं सभी घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूं। राज्य सरकार की देखरेख में स्थानीय प्रशासन पीड़ितों की हरसंभव मदद में जुटा…
— PMO India (@PMOIndia) June 15, 2024
وزیر اعظم نے بس حادثے کے متاثرین کے لیے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔
پوسٹ کے مطابق ، ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے 2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50,000 روپئے کی مالی امداد کی جائے گی۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم‘‘
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi https://t.co/LHdaTBVZBr
— PMO India (@PMOIndia) June 15, 2024