وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وڈودرا کی ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیر اعظم قومی راحتی فنڈ سے ہر مرنے والے کے رشتہ داروں کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’وڈودرا کی ہرنی جھیل میں کشتی الٹنے سے ہونے والے جانی نقصان سے دکھی ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
پی ایم این آر ایف کی جانب سے ہر مرنے والے کے رشتہ داروں کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ زخمیوں کو 50 -50 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیر اعظم‘‘
Distressed by the loss of lives due to a boat capsizing at the Harni lake in Vadodara. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. May the injured recover soon. The local administration is providing all possible assistance to those affected.
— PMO India (@PMOIndia) January 18, 2024
An ex-gratia…