وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویشالی ، بہار میں ایک حادثہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حادثہ میں زخمی ہونےوالوں کی جلد صحتیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرنے والوں کےلواحقین کے لئےوزیراعظم قومی راحت فنڈ سے دو لاکھ روپے کےمعاوضے کی رقم کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ہر فرد کو پچاس ہزار روپےدیئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ میں کہا :
’’ویشالی ، بہار میں ہونےوالا حادثہ درد انگیز ہے۔ میں سوگوار کنبوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ زخمی ہونے والے جلد صحتیاب ہوں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونےوالےہر فرد کےلواحقین کو وزیراعظم قومی راحت فنڈ سےدو لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور زخمی ہونے والےہر فرد کو پچا س ہزار روپے ملیں گے۔ :
PM @narendramodi"
The accident in Vaishali, Bihar is saddening. Condolences to the bereaved families. May the injured recover soon. An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 20, 2022