وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں پیش آئے ایک بدقسمت حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا جس میں ایک دیوار گرجانے کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک ہوگئے۔
جناب مودی نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف)سے 2 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بچوں کے سوگوار کنبوں کے لیے دعا کی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’وزیر اعظم نے ساگر، مدھیہ پردیش میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کا مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘
’’مدھیہ پردیش کے ساگر میں دیوار گرنے کا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس میں جان گنوانے والے بچوں کے سوگوار کنبوں کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ ایشور انہیں اس دُکھ کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔ ساتھ ہی میں سبھی مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی تمنا کرتا ہوں: وزیر اعظم‘‘
The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased in the mishap in Sagar, Madhya Pradesh. The injured would be given Rs. 50,000. https://t.co/h3dkZh5Lrp
— PMO India (@PMOIndia) August 4, 2024