وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے وایاکاما میں منعقدہ ایک عوامی تقریب کے دوران رونما ہوئے پرتشدد واقعے کی مذمت کی۔ اس تقریب میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا بھی موجود تھے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’جاپان کے وایاکاما میں منعقدہ ایک عوامی تقریب کے دوران رونمائے پرتشدد واقعے کا علم ہوا جہاں میرے دوست وزیر اعظم @Kishida230 بھی موجود تھے۔ یہ جان کر راحت ملی کہ وہ محفوظ ہیں۔ ان کی مسلسل خیروعافیت اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ بھارت تشدد کی تمام تر کاروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔‘‘
Learnt of a violent incident at a public event at Wakayama in Japan where my friend PM @Kishida230 was present. Relieved that he is safe. Praying for his continued well-being and good health. India condemns all acts of violence.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 15, 2023