وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میگھالیہ میں ہر اہل رائے دہندہ آسانی سے ووٹ ڈال سکے ، یہ یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی)کی یاد گار کوششوں میں شامل تمام افراد کی ستائش کی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے میگھالیہ کے 59 اسمبلی حلقوں میں، جہاں انتخاب ہونے ہیں ، 974 پولنگ ٹیمیں روانہ کیں۔
مزید برآں ، صرف 35 رائے دہندگان والے کامسنگ پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے پولنگ ٹیموں نے گھنٹوں دشوار گزار علاقوں کا سفر کیا اور پولنگ کی اشیاء کو لے جانے کے لئے روایتی کھاسی ٹوکریاں استعمال کیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی رائے دہندہ پیچھے نہیں رہ جائے ۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔
"یہ ای سی آئی کے ذریعہ ہر اہل رائے دہندہ کو آسانی سے اپنا ووٹ ڈالنے کی سہولت کو یقینی بنانے کی یادگار کوششوں کی ایک اور مثال ہے ۔ وہ تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں ، جو ان ٹیموں کے حصہ ہیں ۔ اس سے رائے دہندگان ریکارڈ نمبروں میں ووٹ ڈالنے کے لیے راغب ہوں گے اور ہماری جمہوریت کو بھی مزید تقویت ملے گی۔ "
This is yet another example of the monumental effort by the ECI to ensure every eligible voter can vote with ease. Compliments to all those who are a part of these teams. This should also inspire voters to turnout in record numbers and further strengthen our democracy. https://t.co/jjMNCsWPcp
— Narendra Modi (@narendramodi) February 26, 2023