وزیراعظم نے 32 ویں پرگتی بات چیت کی صدارت کی

Published By : Admin | January 22, 2020 | 17:36 IST
PM Modi discusses nine projects worth over Rs. 24,000 crores at Pragati meet
Pragati meet: PM Modi reviews progress under Pradhan Mantri Jeevan Jyoti Bima Yojana, Pradhan Mantri Suraksha Bima Yojana

نئی دہلی،22؍جنوری،وزیراعظم نریندر مودی نے آج پرگتی کی سال 2020 کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔سرگرم  حکمرانی  اور بروقت  نفاذ کے لئے آئی سی ٹی  پر مبنی  کثیر ماڈل  والے پلیٹ فارم  پرگتی کے ذریعے یہ وزیراعظم کی 32 ویں گفتگو تھی۔ اس گفتگو میں مرکزی اور  ریاستی حکومتیں شامل ہوتی ہیں۔

پرگتی  کی آج کی میٹنگ میں وزیراعظم نے کُل 11  چیزوں پر بات چیت کی، جن میں 9  التوا میں پڑے پروجیکٹ ہیں۔ 24 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے یہ  9 پروجیکٹ ، 9 ریاستوں یعنی  اڈیشہ ، تلنگانہ،  مہاراشٹر، جھارکھنڈ ، بہار ، کرناٹک ، آندھرا پردیش ، کیرالہ  اور اترپردیش  اور  تین مرکزی وزارتوں  میں  نافذ کئے جارہے ہیں۔ ان  میں  ریلوے کی وزارت  میں  تین، سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کی وزارت میں 5 ، جبکہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت  ایک پروجیکٹ ہے۔

 انشورنس اسکیم  – پی ایم جے جے بی وائی  اور  پی ایم ایس بی وائی  اسکیموں کے تحت  پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے میٹنگ کے دوران  مالی خدمات  کے محکمے کے تحت  آنے والی انشورنس  اسکیموں – پردھان منتری  جیون جیوتی بیمہ یوجنا  (پی ایم جے جے بی وائی)  اور  پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا ( پی ایم ایس بی وائی)  سے متعلق  شکایات  اور ان کے ازالے  میں کارکردگی  کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے  ای – حکمرانی کے ذریعے  مؤثر پولیسنگ کے جامع اور مربوط نظام  –  کرائم   اینڈ کریمینل ٹریکنگ نیٹ  ورک  این سسٹم  ( سی سی ٹی این ایس)  کے تحت پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

پچھلے 31 پرگتی پروگراموں میں وزیراعظم  12.30  لاکھ کروڑ روپے  کی سرمایہ کاری  کے  269 پروجیکٹوں کا جائزل لے چکے ہیں۔ وزیراعظم نے  17 مختلف شعبوں میں  حکومت کے  47 پروگراموں اور اسکیموں سے متعلق شکایات  کے ازالے  کا بھی جائزہ لیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi