وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے قومی ترقی کو آگے بڑھانے اور غریب اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے’ایکس‘ پر پوسٹ کیا:
’’این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ہم نے اچھی حکمرانی کے پہلوؤں اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے طریقوں پر وسیع بات چیت کی۔ ہمارا اتحاد قومی ترقی کو آگے بڑھانے اور غریبوں اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
Chaired a meeting of NDA Chief Ministers and Deputy Chief Ministers. We had extensive discussions on aspects of good governance and ways to improve people’s lives. Our alliance is committed to furthering national progress and empowering the poor and downtrodden. pic.twitter.com/EJpDz0Lyej
— Narendra Modi (@narendramodi) October 17, 2024