وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ نیشنل گنگا کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ نمامی گنگا مہم کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا ایک عظیم موقع ہے۔ وزیر اعظم مودی نے صفائی کی دیگر کوششوں بشمول چھوٹے قصبوں میں سیویج ٹریٹمنٹ پلناٹ کے نیٹ ورک میں توسیع کے بارے میں بھی بات کی۔

میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے گنگا کے ساتھ ساتھ کی زمینوں پر مختلف طرح کی جڑی بوٹیوں کی کاشتکاری میں اضافے کے طریقوں پر بھی زور دیا۔

جناب مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نمامی گنگا اور پینے کے پانی ۔ صفائی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور اسے قوم کے لئے وقف کیا۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا: ’’آج ہونے والی نیشنل گنگا کونسل میٹنگ نمامی گنگا مہم کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا عظیم موقع تھا۔صفائی ستھرائی کے طریقوں میں توسیع ، بشمول چھوٹے قصبوں میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے نیٹ ورک کو بڑھانے کے طریقوں پر بات کی‘‘۔

میٹنگ کے دوران گنگا کے ساتھ کے کناروں پر مختلف قسم کی جڑی بوٹیوں کی کاشت بڑھانے کے طریقوں پر زور دیا۔ اس کے علاوہ دریا کے کنارے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کیا جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار مل سکے گا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi