وزیراعظم جناب نریندرمودی نے گجرات کے شہرگاندھی نگرمیں شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی اور ٹرسٹ کے کام کاج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ جدید ترین ٹکنالوجی کو مندرکمپلکس کے لئے کس طرح بروئے کارلایاجاسکتاہے تاکہ عقیدت مندوں کے تجربے کو اوربھی زیادہ خوشگواربنایاجاسکے ۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’گاندھی نگرمیں شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ہم نے ٹرسٹ کے کام کاج سے متعلق مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا۔ ہم نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ ہم مندرکمپلکس کے لئے جدیدترین ٹکنالوجی کو کس طرح بروئے کارلاسکتے ہیں تاکہ عقیدت مندوں کے تجربے کو اوربھی زیادہ خوشگوار بنایاجاسکے ۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ کے ذریعہ کئے جارہے ماحولیات کے لئے سازگارمختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔
Chaired a meeting of the Shree Somnath Trust in Gandhinagar. We discussed various aspects relating to the working of the Trust. Reviewed how we can leverage latest technology for the Temple complex so that the pilgrimage experience will be even more memorable. Also took stock of… pic.twitter.com/A21iyVg1qo
— Narendra Modi (@narendramodi) October 30, 2023