وزیراعظم نے پی ایم کیئرس میں فراخدلی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے بھارت کے عوام کی ستائش کی
پی ایم کیئرس ، ہنگامی حالات اورمشکل صورتحال سے نمٹنے سے متعلق ایک بڑے تناظر کے ساتھ کام کرے گااور یہ نہ صرف راحتی امداد کے ذریعہ بلکہ تخفیف سے متعلق اقدامات اور صلاحیت سازی کے کام بھی کرے گا
سپریم کورٹ کے سابق جج عزت مآب جسٹس کے ٹی تھومس، سابق ڈپٹی اسپیکر جناب کریا منڈا اور جناب رتن ٹاٹا نے پی ایم کیئرس فنڈمیں ٹرسٹیوں کی حیثیت سے شمولیت اختیارکی

وزیراعظم جناب  نریندرمودی نے 20ستمبر 2022کو پی ایم کیئرس فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔

پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے کی گئی مختلف النوع پہل قدمیوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیاگیا۔ جن میں بچوں کے لئے پی ایم کیئرس اسکیم شامل ہے ۔ اس اسکیم کے تحت 4345بچوں کی معاؤنت کی جارہی ہے ۔ ٹرسٹی حضرات نے فنڈ کی جانب سے ایک نازک دورمیں ملک کے لئے اداکئے گئے کردار  کی ستائش کی ۔ وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے پی ایم کیئرس فنڈ میں پورے دل اورفراخدلی سے تعاون کرنےکے لئے ملک کے عوام کی ستائش کی۔

میٹنگ میں اس بارے میں تبادلہ ٔخیال کیاگیا کہ پی ایم کیئرس کا دشوار گزار صورتحال اورہنگامی حالات سے موثر طورپر نمٹنے سے متعلق ایک  زیادہ بڑا ویژن ہے ۔ جس میں نہ صرف راحتی امداد کے ذریعہ بلکہ تخفیف  سے متعلق  اقدامات کرکے اورصلاحیت سازی کے کام بھی کئے جائیں گے ۔

وزیراعظم نے پی ایم کیئرس فنڈ کا ایک اہم حصہ بننے پرٹرسٹی حضرات کا خیرمقدم کیا۔

اس میٹنگ میں پی ایم کیئرس فنڈ کے ٹرسٹی حضرات ، یعنی مرکزی وزیرداخلہ اورمرکزی وزیرخزانہ اورپی ایم کیئرس فنڈ کے درج  ذیل نئے نامزد ٹرسٹیوں  نے بھی شرکت کی ۔

  • جسٹس کے ٹی تھومس ، سابق جج سپریم کورٹ
  • جناب  کریامنڈا، سابق ڈپٹی اسپیکر
  • جناب  رتن ٹاٹا ، چیئرمین ایمیریٹس ، ٹاٹاسنز

ٹرسٹ نے مزید فیصلہ کیاہے کہ وہ پی ایم کیئرس فنڈ کے صلاح کاربورڈ کی تشکیل کے لئے درج ذیل ممتاز افراد کو نامزدکرنے گا۔

  • جناب راجیو مہرشی ، بھارت کے سابق کمپٹرولر اورآڈیٹرجنرل
  • محترمہ سدھامورتھی ، سابق چیئرپرسن ، انفوسز فاؤنڈیشن
  • جناب آنند شاہ، ٹیک فار انڈیا کے سابق شریک بانی اورانڈی کارپس اورپیرامل فاؤنڈیشن  کے سابق سی ای او

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہاکہ نئے ٹرسٹیوں اورصلاح کاروں کی شرکت کی بدولت  پی ایم کیئرس فنڈ کے کام کاج کو ایک وسیع تناظر فراہم ہوگا۔ عوامی زندگی میں  ان کے وسیع تجربے سے ، اس فنڈ کو عوام کی مختلف النوع ضروریات  کو پوراکرنے کا زیادہ اہل بنانے میں مزید تقویت حاصل ہوگی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi