وزیراعظم نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو محفوظ طریقے سے باہر نکالے جانے کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں
تمام ضروری خدمات برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں اور ان میں خلل کی صورت میں جلد ہی انہیں بحال کریں: وزیراعظم
سمندری طوفان کے اثر کا فعال طریقے سے سامنا کرنے کے لئے تمام متعلقہ وزارتیں اور ایجنسیاں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں
این ڈی آر ایف نے ریاستوں میں کشتیوں، درخت کاٹنے کے اوزاروں ، ٹیلی کام آلات وغیرہ سے لیس 29 ٹیمیں تعینات کی ہیں، 33 ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے
انڈین کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے راحت، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لئے جہاز اور ہیلی کاپٹر تعینات کئے ہیں
فضائیہ اور فوج کی انجینئر ٹاسک فورس یونٹوں کو تعیناتی کے لئے تیار رکھا گیا ہے
مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں اور میڈیکل ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ممکنہ  سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال کا سامنا کرنے  کے لئے ریاستوں، مرکزی وزارتوں اور   متعلقہ ایجنسیوں کی  تیاری کا جائزہ لینے کے لئے  ایک اعلی سطحی میٹنگ  کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ  لوگوں کو محفوظ طریقے سے باہر نکالے جانے کو یقینی بنانے اور ے  تمام ضروری اقدامات مثلاً بجلی، ٹیلی مواصولات، صحت ، پینے کا پانی وغیرہ   کو   برقرار  رکھنے  جانے کو یقینی بنانے اور ان میں رخنہ پڑنے کی صورت میں ان کو  فوری طور پر  بحال کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔ انہوں نے  افسروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ  ضروری ادویات اور سپلائز کے وافر ذخیرے کو یقینی بنائیں  اور  اس کو بلا روک ٹوک لانے لے جانے کا منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے کنٹرول رومز کے ہفتے کے  ساتوں چوبیس گھنٹے کام کرنے کی بھی ہدایت  دی۔

بھارتی محکمہ موسمیات  (آئی ایم ڈی) نے  بتایا کہ  خلیج بنگال میں  کم دباؤ کے خطے  کے  سمندری طوفان  جواد  کے طور پر  شدید ہونے  اور  4 دسمبر 2021  ہفتے کی صبح کو  اس کے  شمالی آندھرا پردیش۔ اڈیشہ کے  ساحل پر پہنچنے کی توقع ہے، جس میں  ہوا کی رفتار  100 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس سے آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں  شدید بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی تمام متعلقہ ریاستوں کو  جدید ترین پیش گوئی  کے ساتھ مستقل طور پر بلیٹن جاری کررہا ہے۔

کابینہ سکریٹری نے  تمام  متعلقہ ساحلی ریاستوں اور  مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں  کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ  حالات اور تیاری کا جائزہ لیا۔

وزارت داخلہ ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور  متعلقہ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں اور  اور مرکزی ایجنسیوں کے رابطے میں ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو  ایس ڈی آر ایف کی پہلی قسط   پیشگی ، پہلے ہی جاری کردی ہے۔ این ڈی آر ایف نے ریاستوں میں   کشتیوں،  درخت کاٹنے  کے اوزاروں ، ٹیلی کام آلات وغیرہ سے لیس 29 ٹیمیں  تعینات کی ہیں اور 33 ٹیموں کو تیار رکھا گیا۔

انڈین کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے  راحت، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لئے  جہاز اور ہیلی کاپٹر تعینات کئے ہیں۔ فضائیہ اور فوج کی انجینئر ٹاسک فورس یونٹوں کو  کشتیوں اور بچاؤ کے آلات کے ساتھ تعیناتی کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔ نگرانی طیارے اور ہیلی کاپٹر  ساحل کے ساتھ ساتھ  سلسلے وار نگرانی کا کام کررہے ہیں۔ مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ مقامات پر  ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں اور  میڈیکل ٹیموں کو  تیار رکھا گیا ہے۔

بجلی کی وزارت نے  ایمرجنسی رسپانس سسٹم  کو  سرگرم کردیا   ہے اور وہ  بجلی کی فوری بحالی کےلئے  ٹرانسفارمرس، ڈی جی سیٹ اور آلات وغیرہ   تیار  رکھے ہیں۔ مواصلات کی وزارت  تمام ٹیلی فون ٹاورز اور  ایکسچنجوں  کی مسلسل نگرانی کررہی ہے اور  ٹیلی کام نیٹ ورک کی بحالی کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے  ممکنہ طور پر متاثر  ہونے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو صحت کے شعبے میں تیاری اور  متاثرہ علاقوں میں کووڈ سے متعلق کارروائی کے لئے  ایک مشاورتی نوٹ جاری کیا ہے۔

بندرگاہ، جہاز رانی اور  آبی گزر گاہوں کی  وزارت نے   تمام جہاز رانی کے جہازوں کو محفوظ  کرنے اور ایمرجنسی جہازوں کو تعینات کرنے کے لئے  اقدامات کئے ہیں۔ ریاستوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ  ساحل کے قریب  واقع صنعتی تنصیبات  مثلاً کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل یونٹوں کو  ہوشیار کردیں۔

این ڈی آر ایف  خطرے والے مقامات سے لوگوں کو نکالنے کے واسطے  ریاستی ایجنسیوں کی تیاری میں  مدد کررہی ہے اور اس معاملے میں  عوامی بیداری کے لئے مسلسل  مہم چلا رہی ہے کہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال  کا سامنا کس طرح کریں۔

اس میٹنگ میں  وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، داخلہ سکریٹری ، ڈی جی ، این ڈی آر ایف اور ڈی جی، آئی ایم ڈی نے شرکت کی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.