وزیراعظم نے مانسون کی پیش گوئی، ربیع کی فصل پر اثرات، طبی بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں تیاریوں اور شدید گرمی سے متعلق آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور انہیں کم سے کم کرنے کے اقدامات کے بارےمیں بتایا
وزیراعظم نے مختلف فریقوں کے لئے علیحدہ بیداری مواد کی تیاری کےلئے کہا
وزیراعظم نے آئی ایم ڈی کو ہدایت دی کہ وہ ایسے انداز میں روزانہ کے لئے پیش گوئی تیار کریں، جو سمجھنا آسان ہو اور قابل عمل ہو
وزیراعظم نے تمام اسپتالوں میں آگ بجھانے کے بندوبست کے تفصیلی آڈٹ کی ضرورت پر زور دیا
ایف سی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ شدید موسمیاتی صورتحال میں اناجوں کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ تیار رکھے
وزیراعظم نے آج اپنی رہائش گاہ ، 7 ایل کے ایم پر آنے والے موسم گرما میں شدید گرمی کی صورتحال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی قیادت کی۔

وزیراعظم نے آج اپنی رہائش گاہ ، 7 ایل کے ایم پر آنے والے موسم گرما میں شدید گرمی کی صورتحال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی قیادت کی۔

وزیراعظم کو اگلے چند ماہ کے لئے ہندوستانی محکمۂ موسمیات کی موسم کی پیش گوئی کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور معمول کے مانسون کا امکان بتایا گیا۔  انہیں ربیع  کی فصل پر اثرات کے بارے میں بھی بتایا گیا اور دوسری بڑی فصلوں کی  امکانی پیداوار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی ، چارے اور پینے کے پانی کی نگرانی  کے لئے کی جا رہی  کوششوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔    وزیراعظم کو ریاستوں کی تیاریوں ، اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بھی تفصیلات بتائی گئیں، جن میں مطلوبہ سامان کی دستیابی اور  ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں شامل  ہیں۔ شدید گرمی سے ہونے والے حادثات و آفات سے نمٹنے اور ان کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے  جو ملک بھر میں اقدامات کئے جا رہے ہیں، وہ وزیراعظم کو بتائے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ   مختلف فریقوں مثلاً شہریوں، طبی پیشہ ور افراد، میونسپل  اور پنچایت حکام، آفات سے نمٹنے والی ٹیموں مثلاً فائر بریگیڈ وغیرہ کے لئے علیحدہ بیداری مواد کی تیاری کی جائے۔ یہ ہدایت بھی دی گئی کہ اسکولوں میں ملٹی میڈیا لیکچر سیشن کرائے جائیں تاکہ بچوں کو شدید گرمی سے نمٹنے کے لئے تیار کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتہائی گرمی کی حالت میں مطلوبہ اقدامات اور  کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے ، اس بارے میں مواد   اس طرح سے تیار کیا جائے کہ   وہ عام فہم ہو اور  دیگر طریقوں سے بھی بیداری پیدا کی جائے۔

وزیراعظم نے آئی ایم ڈی سے کہا کہ روزانہ کے لئے موسم کی پیش گوئی  اس طرح جاری کی جائے ، جو آسان لفظوں میں ہو اور  جس کی آسانی سے  تشہیر کی جا سکے۔ اس بات پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا کہ ٹی وی چینلوں ، ایف ایم ریڈیو وغیرہ کو روزانہ  کی بنیاد پر  چند منٹ دے کر روزانہ کی پیش گوئی اس انداز میں فراہم کریں کہ  شہریوں کو ضروری احتیاط کرنے کا موقع مل سکے۔

وزیراعظم نے تمام اسپتالوں میں آگ بجھانے کے مطلوبہ سازوسامان کی موجودگی کا جائزہ لینے اور تمام اسپتالوں میں آگ لگنے کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشق کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جنگلاتی آگ سے نمٹنے کے لئے مربوط کوششوں اور   تال میل  پر بھی بات ہوئی۔ 

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ چارے کی دستیابی اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے کہا گیا ہے کہ شدید  موسم کی صورتحال میں اناجوں کا وافر ذخیرہ تیار رکھیں۔

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، کیبنٹ سکریٹری، داخلہ سکریٹری، صحت اور خاندانی بہبود  کی وزارت میں سکریٹری، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے میں سکریٹری، ارضیاتی سائنس کے سکریٹری اور رکن سکریٹری این ڈی ایم اے نے میٹنگ میں شرکت کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage