وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکشدیپ کی ترقی سے متعلق پہلوؤں پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ پی ایم مودی آج لکشدیپ پہنچے اور کل وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے لئے وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’لکشدیپ کی ترقی سے متعلق پہلوؤں پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ہماری حکومت بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے، مقامی ثقافت کی حفاظت اور لوگوں کے لیے خوشحالی کی راہوں کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، لکشدیپ کے لوگوں کے لیے زندگی کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
Chaired a review meeting on aspects relating to Lakshadweep’s progress. Our Government is committed to ensuring a better quality of life for the people of Lakshadweep, with a focus on boosting infrastructure, protecting the local culture and ensuring avenues of prosperity for the… pic.twitter.com/UYD8dpHGLv
— Narendra Modi (@narendramodi) January 2, 2024