وزیراعظم نے پرگتی کی 43ویں بات چیت کی صدارت کی

Published By : Admin | October 25, 2023 | 21:12 IST
وزیر اعظم نے 7 ریاستوں میں مجموعی طورپر تقریباً 31,000 کروڑ روپے کی لاگت کے آٹھ اہم پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
وزیراعظم نے یو ایس او ایف پروجیکٹوں کے تحت موبائل ٹاوروں اور 4جی کے احاطہ کا جائزہ لیتے ہوئے اسی مالی سال کے دوران باقی سبھی باقی گاؤوں میں موبائیل ٹاوروں کی تنصیب کو یقینی بنانے کے لئے کہا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی کے 43ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فعال حکمرانی اور وقت پر نفاذ کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی ایک کثیر جہتی پلیٹ فارم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی کے 43ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ مرکز اور ریاستی حکومتوں  کے ذریعہ  فعال حکمرانی اور وقت پر نفاذ کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی ایک کثیر جہتی پلیٹ فارم ہے۔

میٹنگ میں کل آٹھ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے چار پروجیکٹ پانی کی فراہمی اور آبپاشی،  دو پروجیکٹ قومی شاہراہوں اور کنیکٹیویٹی کو بڑھانے اور دو منصوبے ریل اور میٹرو ریل کے رابطے سے متعلق ہیں۔ سات ریاستوں یعنی  بہار، جھارکھنڈ، ہریانہ، اڈیشہ، مغربی بنگال، گجرات اور مہاراشٹر سے متعلق ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت تقریباً 31,000 کروڑ روپے ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سیٹلائٹ امیجری جیسی ٹیکنالوجیز کے ساتھ مل کر پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پورٹل ان  پروجیکٹوں کے لیے مقام اور زمین کی ضروریات سے متعلق نفاذ اور منصوبہ بندی کے مختلف مسائل کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

انہوں نے  زیادہ آبادی والے شہری علاقوں میں پروجیکٹوں کو نافذ کرنے والے تمام فریقوں کو ہدایت دی کہ  وہ بہتر بہتر تال میل کے لیے نوڈل افسروں کا تقرر کریں اور ٹیمیں تشکیل دیں۔

آبپاشی کے منصوبوں کے لیے، وزیراعظم نے مشورہ دیا کہ جہاں بازآبادکاری اور تعمیر نو کا کام کامیاب طریقے سے مکمل کردیا گیا ہے وہاں فریقین کے دورے کرائے جائیں۔ ایسے پروجیکٹوں کے یکسر تبدیلی والے اثرات کو بھی دکھایا جانا چاہئے جس سے متعلقہ فریقین پروجیکٹوں کو جلدنافذ کرنے کے لئے  تحریک حاصل کرسکیں گے۔

بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے یو ایس او ایف پروجیکٹوں کے تحت موبائل ٹاوروں اور 4 جی کوریج کا بھی جائزہ لیا۔ یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت 33,573 گاؤووں کا 24,149 موبائل ٹاور وں کی تنصیب کے ساتھ احاطہ کیا جانا ہے تاکہ موبائل کنیکٹیویٹی عروج پر پہنچ سکے۔  وزیر اعظم نے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ باقاعدہ میٹنگوں کے ساتھ اس مالی سال  میں ان تمام  گاووں میں موبائل ٹاوروں کی تنصیب کو یقینی بنانے کے لئے کہا جن گاؤوں کا اب تک احاطہ نہیں کیا گیا ہے ۔ اس سے دوردراز ترین علاقوں میں موبائیل کوریج کا احاطہ کیا جاسکے گا۔

پرگتی میٹنگوں کے 43 ویں ایڈیشن تک،  17.36 لاکھ کروڑ روپئے  کی لاگت کے 348 پروجیکٹوں  کا  جائزہ لیا جاچکا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi