وزیر اعظم نے 42ویں پرگتی سمواد کی صدارت کی

Published By : Admin | June 28, 2023 | 19:49 IST
وزیر اعظم نے 10 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے 1,21,300 کروڑ روپے سےزیادہ مجموعی مالیت کے 12 کلیدی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
وزیر اعظم نے راجکوٹ، جموں، اونتی پورہ، بی بی نگر، مدورائی، ریواڑی اور دربھنگہ میں ایمس کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پی ایم سواندھی اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے، وزیر اعظم نے چیف سکریٹریوں سے شہری علاقوں میں تمام اہل اسٹریٹ وینڈر کی شناخت کرنے اور ان کا احاطہ کرنے پر زور دیا
وزیر اعظم نے’سواندھی سے سمردھی‘ مہم کے ذریعہ سواندھی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کے کنبہ کے افراد کو تمام سرکاری اسکیموں کے فوائد کی یقین دہانی کرانے کی ہدایت دی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  پرگتی کے 42 ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔ پرگتی مرکز ی  و ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے فعال حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق ، آئی سی ٹی پر مبنی ملٹی ماڈل پلیٹ فارم ہے ۔

اس اجلاس میں بارہ اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان بارہ منصوبوں میں سے سات منصوبے صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے تھے، دو منصوبے ریلوے کی وزارت کے اور ایک ایک منصوبہ روڈ ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کی وزارت اور  وزارت اسٹیل، وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کا تھا۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت  1,21,300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اوریہ 10 ریاستوں یعنی چھتیس گڑھ، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹر، تلنگانہ، تمل ناڈو، اوڈیشہ اور ہریانہ اور دو مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشیر اور دادر و نگر حویلی سے متعلق ہیں۔

وزیر اعظم نے راجکوٹ، جموں، اونتی پورہ، بی بی نگر، مدورائی، ریواڑی اور دربھنگہ میں ایمس کی تعمیر کے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے تمام شراکت داروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے لیے ان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے باقی دیگر مسائل کو حل کریں اور منصوبوں کی تکمیل کے لیے مقررہ وقت پر عمل کریں۔

بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے ’پی ایم سواندھی اسکیم‘ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے چیف سکریٹریوں سے شہری علاقوں میں خاص طور پر ٹائر II اور ٹائر III شہروں میں تمام اہل اسٹریٹ وینڈر کی شناخت کرنے اور ان کا احاطہ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مشن موڈ میں اسٹریٹ وینڈروں کے ذریعہ ڈیجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی کرنے اور ’سواندھی سے سمردھی ‘مہم کے ذریعہ سواندھی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کے اہل خانہ کو تمام سرکاری اسکیموں کے فوائد دینے کی مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔

وزیر اعظم نے جی 20 کے کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر تمام چیف سیکرٹریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان سے اپنی ریاستوں خاص طور پر سیاحت اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیےان اجلاس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے پر زور دیا ۔

پرگتی اجلاس  کے دوران، اب تک 17.05 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والے 340 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Ayushman driving big gains in cancer treatment: Lancet

Media Coverage

Ayushman driving big gains in cancer treatment: Lancet
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM meets eminent economists at NITI Aayog
December 24, 2024
Theme of the meeting: Maintaining India’s growth momentum at a time of Global uncertainty
Viksit Bharat can be achieved through a fundamental change in mindset which is focused towards making India developed by 2047: PM
Economists share suggestions on wide range of topics including employment generation, skill development, enhancing agricultural productivity, attracting investment, boosting exports among others

Prime Minister Shri Narendra Modi interacted with a group of eminent economists and thought leaders in preparation for the Union Budget 2025-26 at NITI Aayog, earlier today.

The meeting was held on the theme “Maintaining India’s growth momentum at a time of Global uncertainty”.

In his remarks, Prime Minister thanked the speakers for their insightful views. He emphasised that Viksit Bharat can be achieved through a fundamental change in mindset which is focused towards making India developed by 2047.

Participants shared their views on several significant issues including navigating challenges posed by global economic uncertainties and geopolitical tensions, strategies to enhance employment particularly among youth and create sustainable job opportunities across sectors, strategies to align education and training programs with the evolving needs of the job market, enhancing agricultural productivity and creating sustainable rural employment opportunities, attracting private investment and mobilizing public funds for infrastructure projects to boost economic growth and create jobs and promoting financial inclusion and boosting exports and attracting foreign investment.

Multiple renowned economists and analysts participated in the interaction, including Dr. Surjit S Bhalla, Dr. Ashok Gulati, Dr. Sudipto Mundle, Shri Dharmakirti Joshi, Shri Janmejaya Sinha, Shri Madan Sabnavis, Prof. Amita Batra, Shri Ridham Desai, Prof. Chetan Ghate, Prof. Bharat Ramaswami, Dr. Soumya Kanti Ghosh, Shri Siddhartha Sanyal, Dr. Laveesh Bhandari, Ms. Rajani Sinha, Prof. Keshab Das, Dr. Pritam Banerjee, Shri Rahul Bajoria, Shri Nikhil Gupta and Prof. Shashwat Alok.