وزیراعظم نے 39ویں پرگتی مذاکرات کی صدارت کی

Published By : Admin | November 24, 2021 | 19:39 IST

نئی دہلی،24- نومبر 2021/وزیراعظم  جناب نریندرمودی نےآج  پرگتی (پی آر اے جی اے ٹی آئی) کے 39ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی، جو مرکز اور ریاستی حکومتوں کو  شامل کرتے ہوئے پرو ایکٹیو گورننس او ر بروقت نفاذ کے لئے  آئی سی ٹی پر مبنی ملٹی-ماڈل پلیٹ فارم ہے۔

اجلاس میں 8 منصوبوں اور ایک اسکیم سمیت 9 ایجنڈا آئٹمس کا جائزہ لیا گیا ۔8 منصوبوں میں سے 3 منصوبے ریلوے کی وزارت کے تھے،دو منصوبے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت  اور بجلی کی وزارت سے تھے اور ایک منصوبہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت سے تھا۔ یہ 8 منصوبے جن کی مجموعی لاگت  تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے ہے، سات ریاستوں  یعنی بہار،مدھیہ پردیش، راجستھان،آندھراپردیش، گجرات، مہاراشٹر اورمغربی بنگال  سے متعلق ہے۔وزیراعظم نے لاگت میں اضافہ سے  بچتے ہوئے منصوبہ کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے پوشن ابھیان کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پوشن ابھیان کو ہر ریاست میں  مشن  موڈ میں مکمل حکومتی نکتہ نظر کے ساتھ  نافذ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے زمینی سطح پر بچوں کی صحت اور غذائیت کے بارےمیں بیداری کو فروغ دینے کے لئے  سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جی) اور  دیگر مقامی تنظیموں کی شرکت کے بارے میں بھی بات کی، جس سے ابھیان کی رسائی  اور اس کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پرگتی میٹنگوں کے 38 ایڈیشن تک، 303 پروجیکٹس، جن کی کل لاگت  14.64 لاکھ کروڑ روپے ہے، کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi