وزیر اعظم نے 37ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی

Published By : Admin | August 25, 2021 | 19:55 IST

نئی دہلی،  25/اگست2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی (پی آر اے جی اے ٹی آئی) کے 37 ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔ پرگتی پرو- ایکٹیو گورنینس بروقت نفاذ کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی ایک ملٹی- ماڈل پلیٹ فارم ہے جس میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں شامل ہیں۔

میٹنگ کے دوران جائزے کے لئے 9 نکاتی ایجنڈے کو لیا گیا جن میں 8 پروجیکٹ اور ایک اسکیم شامل ہے۔ 8 پروجیکٹوں میں ریلویز اور سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کی وزارتوں کے تین تین اور توانائی کی وزارت کے دو پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان آٹھ پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت 126000 کروڑ روپئے ہے اور ان کا تعلق 14 ریاستوں یعنی اترپردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، ہماچل پردیش، گجرات، راجستھان، مہاراشٹر، ہریانہ، چھتیس گڑھ، اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ، منی پور اور دہلی سے ہے۔

وزیر اعظم نے ان پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔

تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعظم نے ’ایک قوم – ایک راشن کارڈ‘ (او این او آر سی) اسکیم کا جائزہ لیا۔ انھوں نے اہلکاروں سے کہا کہ وہ اس اسکیم کے تحت ڈیولپ کئے گئے ٹیکنیکل پلیٹ فارم کے ایک سے زیادہ افادیت کا پتہ لگائیں، تاکہ شہریوں کے لئے وسیع فوائد کے التزام کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیر اعظم نے ریاستی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ آکسیجن پلانٹوں کی تعمیر اور اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کی صورت حال کی نگرانی رکھیں۔

پرگتی کی گزشتہ 36 میٹنگوں میں مجموعی طور پر 13.78 لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت کے 292 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”