وزیر اعظم نے 35 ویں پرگتی گفتگو کی صدارت کی

Published By : Admin | January 27, 2021 | 20:53 IST
PM Modi chairs PRAGATI meet, projects pertaining to Railways, MORTH, Power reviewed
PM Modi reviews the Pradhan Mantri Bhartiya Jan Aushadhi Pariyojana during PRAGATI meet
Up to the 34th edition of PRAGATI meetings, 283 projects having a total cost of 13.14 lakh crore have been reviewed

نئی دلّی ، 27 جنوری /  وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے متعلق  سرگرم حکمرانی  اور بر وقت نفاذ کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی  کثیر ماڈل پلیٹ فارم  پرگتی کے  آج 35 ویں ایڈیشن  کی میٹنگ کی صدارت کی ۔

          میٹنگ میں ایک پروگرام اور 9 پروجیکٹوں سمیت ایجنڈے کے  10 معاملوں کا جائزہ لیا گیا ۔  9 پروجیکٹوں میں وزارتِ ریلوے کے تین پروجیکٹ   ،  ایم او آر ٹی ایچ کے تین  ، ڈی  پی آئی آئی ٹی ، بجلی کی وزارت  اور امورِ خارجہ کی وزارت  کے ایک –  ایک پروجیکٹ شامل ہیں ۔   اڈیشہ  ، کرناٹک، آندھرا پردیش ،  مہاراشٹر  ، چھتیس گڑھ ،  پنجاب ، جھارکھنڈ ، بہار ، تلنگانہ ، راجستھان ،  گجرات ، مغربی بنگال ،  ہریانہ ، اترا کھنڈ  اور اتر پردیش  سمیت 15 ریاستوں  سے تعلق رکھنے والے ، اِن 9 پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت 54675  کروڑ روپئے ہے ۔

          گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے  پردھان منتری  بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا  کا بھی جائزہ لیا ۔

          وزیر اعظم نے سبھی عہدیداروں کو ہدایت دی  کہ وہ  بنیادی ڈھانچے کے  پروجیکٹوں میں رکاوٹ ڈالنے والے معاملات کو  تیزی سے حل کرنے کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ادویہ سازی کے محکمے   اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی ، اِس بات کے لئے ہمت افزائی کی کہ وہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا   کو وسیع طور پر  مشتہر  کریں  اور  اِس کی کار کردگی کو بڑھانے کے لئے ٹیکنا لوجی کا استعمال کریں ۔

          پرگتی  کی میٹنگوں  کے 34 ویں ایڈیشن تک  13.14 لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت والے 283 پروجیکٹوں کا  جائزہ لیا  جا چکا ہے ۔          

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi