وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہانگژو میں جاری ایشیائی کھیل 2022 میں 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر صفت کور سَمرا، آشی چوکسی اور مانینی کوشک پر مشتمل خواتین ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ میں کہا کہ :
"ہماری محنتی اور باصلاحیت 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کی خواتین کی ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ صفت کور سَمرا، آشی چوکسی اور مانینی کوشک کو بہت بہت مبارکباد۔
Our dedicated and talented 50m Rifle 3 Positions Women's Team has clinched a well-deserved Silver Medal in the Asian Games. They have demonstrated extraordinary talent. Congratulations to Sift Kaur Samra, Ashi Chouksey and Manini Kaushik. pic.twitter.com/5HL6l9T8Fz
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2023