وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7، لوک کلیان مارگ پر بچوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا۔
بچوں نے وزیر اعظم کو راکھی باندھی اور انہوں نے ان سے مختلف امور پر بات چیت کی۔ بچوں نے چندریان-3 مشن کی حالیہ کامیابی پر اپنے مثبت جذبات کا اظہار کیا اور آنے والے آدتیہ ایل-1 مشن کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
بات چیت کے دوران بچوں نے نظمیں بھی سنائیں اور ملی نغمے بھی گائے۔ ان کی بات چیت سے متاثر ہو کر وزیر اعظم نے انہیں عوام کے فائدے کے لیے سرکاری اسکیموں سمیت مختلف موضوعات پر نظمیں لکھنے کی ترغیب دی۔ آتم نربھارت کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بچوں کو ہندوستان میں بنی مصنوعات استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
تقریب میں مختلف طلباء نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی۔ غیر سرکاری تنظیموں( این جی او) کے نمائندے، ورنداون کی بیوائیں اور دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔