وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہونگ زو میں منعقد ہو رہے ایشیائی کھیل 2022 کے دوران خواتین کے 800 میٹر کے ہیپٹاتھلون مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نندنی اگسارا کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’بھارت خواتین کے 800 میٹر کے ہیپٹاتھلون مقابلے میں نندنی اگسارا کے ذریعہ شاندار کانسے کا تمغہ جیتے جانے کا جشن منارہا ہے۔وہ ایک خالص چیمپئن ہیں، اور کھیلوں کے جذبے اور عمدگی کا مظہر ہیں۔ انہیں مبارکباد اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین تمنائیں پیش کرتاہوں۔‘‘
India celebrates the phenomenal Bronze Medal by @AgasaraNandini in Women's Heptathlon 800m event. She is an absolute champion, personifying sporting spirit and excellence. Congrats to her and all the best for the endeavours ahead. pic.twitter.com/nMe1E5vDoO
— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2023