وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےچین کے ہانگزو میں ایشین پیرا گیمز 2022 میں ٹیبل ٹینس خواتین سنگلز - کلاس 4 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بھوینا پٹیل کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا:
‘ابھرتے ہوئے ایتھلیٹس کے لیے ایک حقیقی تحریک! بھوینا پٹیل کو ٹیبل ٹینس خواتین سنگلز - کلاس 4 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ان کی غیر معمولی قابلیت اور مستحکم عزم نے ہماری قوم کے لیے بے پناہ فخر کے لمحات میسر کرائے ہیں۔’
A true inspiration for budding athletes! Congratulations to @BhavinaOfficial on winning the Bronze Medal in Table Tennis Women's Singles - Class 4 event. Her extraordinary talent and steadfast commitment have brought immense pride to our nation. pic.twitter.com/NiVe06HMEB
— Narendra Modi (@narendramodi) October 25, 2023