پی ایم کیئرس فار چلڈرن اسکیم

Published By : Admin | August 2, 2021 | 17:02 IST

11 مارچ2020 سے شروع ہونے والی مدت کے دوران کووِڈ۔19 وبائی مرض میں اپنے دونوں والدین یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین یا زندہ بچ جانے والے والدین کھونے بچوں کی مدد کے لئے، 29 مئی 2021 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ پی ایم کیئرس فار چلڈرن اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد ہمہ گیر طور پر بچوں کے تحفظ اور ان کی مکمل نگہداشت کو یقینی بنانا، اور صحتی بیمہ، تعلیم کے ذریعہ ان کی اختیار کاری، اور 23 برس کی عمر کو پہنچنے پر مالی تعاون کے ساتھ ان کے آتم نربھر وجود کے لئے انہیں تیار کرنا ہے۔

مرکزی سطح پر اس اسکیم کے نفاذ کے لئے خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نوڈل وزارت کے طور پر کام کرے گی۔ ریاستوں میں قائم نوعمروں کے لئے انصاف سے متعلق ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کے محکمے ریاستی سطح پر نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کریں گے۔ ضلع مجسٹریٹس اسکیم کے نفاذ کے لئے ریاستی سطح پر نوڈل اتھارٹی کے طور پر کریں گے۔

آن لائن پورٹ https://pmcaresforchildren.in کے ذریعہ اسکیم تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ پورٹل 15 جولائی 2021 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متعارف کرایا گیا اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پورٹل پر مستحق بچوں کی شناخت اور درج رجسٹر کرنے کے لئے کہا گیا۔ کوئی بھی شہری پورٹل کے ذریعہ اس اسکیم کے تحت مدد کے مستحق بچے کے بارے میں انتظامیہ کو مطلع کر سکتا ہے۔.

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report

Media Coverage

Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،27دسمبر 2024
December 27, 2024

Citizens appreciate PM Modi's Vision: Crafting a Global Powerhouse Through Strategic Governance