وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو گاندھی جینتی کے خصوصی موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’میں گاندھی جینتی کے خصوصی موقع پر مہاتما گاندھی کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی لازوال تعلیمات ہماری راہ روشن کرتی ہیں۔ مہاتما گاندھی کا اثر پوری دنیا پر ہے، جو پوری انسانیت کو اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے تحریک فراہم کرتا ہے۔ دعا ہے کہ ہم ہمیشہ ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں۔ ان کے خیالات ہر نوجوان کو اس تبدیلی کا نمائندہ بننے کے قابل بنائیں جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا، اور ہر جگہ اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیں۔‘‘
I bow to Mahatma Gandhi on the special occasion of Gandhi Jayanti. His timeless teachings continue to illuminate our path. Mahatma Gandhi's impact is global, motivating the entire humankind to further the spirit of unity and compassion. May we always work towards fulfilling his…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2023