وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔
ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں استفادہ کنندگان اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی ارکان اور مقامی سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے مستحقین سے بات چیت کی۔ تری پورہ کے چائے باغان کے کارکن جناب ارجن سنگھ ، جو پی ایم آواس، اجوولا، مفت بیت الخلا سے مستفید ہیں، ان کی زندگی بدل گئی ہے ، جب وہ 1.3 لاکھ روپے کی امداد حاصل کرنے کے بعد کچے گھر سے پکے گھر میں شفٹ ہوئے اور چولہے سے گیس چولہے پر منتقل ہوئے۔ انہوں نے ، وزیر اعظم کو ان کے گاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں مودی کی گارنٹی کی گاڑی کے بارے میں جوش و خروش سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مستحقین کو بغیر کسی پریشانی کے سرکاری اسکیموں کے فوائد مل رہے ہیں۔