وزیر اعظم نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کا افتتاح کیا

Published By : Admin | November 3, 2023 | 10:14 IST
ایک لاکھ سے زیادہ خود امدادی گروپوں کے اراکین کو ابتدائی مالی امداد فراہم کرتا ہے
انہوں نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے حصے کے طور پر فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا
’’ٹیکنالوجی اور ذائقہ کا امتزاج مستقبل کی معیشت کی راہ ہموار کرے گا‘‘
’’حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں خوراک کے شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہیں‘‘
’’ہندوستان نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے ہر شعبے میں شاندار ترقی حاصل کی ہے‘‘
’’خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے تین ستون چھوٹے کسان، چھوٹی صنعتیں اور خواتین ہیں‘‘
’’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘‘ جیسی اسکیمیں چھوٹے کسانوں اور چھوٹی صنعتوں کو نئی شناخت دے رہی ہیں
’’ہندوستانی خواتین میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی قیادت کرنے کی فطری صلاحیت ہے‘‘
’’ ہندوستان کا غذائی تنوع عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک فائدہ مند ہے‘‘
’’ہندوستان کی پائیدار خوراک کی ثقافت ہزاروں سالوں میں تیار ہوئی ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے کھانے کی عادات و اطوار کو آیوروید سے جوڑا‘‘
’’موٹے اناج ہندوستان کی ’سپر فوڈ بکیٹ‘ کا ایک حصہ ہیں اور حکومت نے اس کی شناخت شری اَنّ کے طور پر کی ہے‘‘
’’کھانے کی بربادی کو کم کرنا پائیدار طرز زندگی کے مقصد کو حاصل کرنے میں ایک اہم کوشش ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں میگا فوڈ ایونٹ ’ورلڈ فوڈ انڈیا 2023‘ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے خود امدادی گروپوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ ا خود امدادی گروپوں کےاراکین کے لیے ابتدائی مالیاتی امداد  تقسیم کی۔ جناب مودی نے اس موقع پر منعقدہ  نمائش کا معائنہ بھی کیا۔ اس پروگرام  کا مقصد ہندوستان کو ’دنیا کی فوڈ باسکٹ‘ کے طور پر ظاہر کرنا اور 2023 کو موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانا ہے۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس موقع پر ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ پویلین اور فوڈ اسٹریٹ کی نمائش کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی اور ذائقے کا امتزاج مستقبل کی معیشت کے لیے راہ ہموار کرے گا۔ آج کی بدلتی ہوئی دنیا میں، وزیر اعظم نے غذائی تحفظ کے اہم چیلنجوں میں سے ایک کو اجاگر کیا اور ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ورلڈ فوڈ انڈیا کے نتائج ہندوستان کے خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے کو ’ابھرتا ہوا  سیکٹر‘ کے طور پر پہچانے جانے کی ایک بڑی مثال ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے 9 سال میں حکومت کی صنعت اور کسان نواز پالیسیوں کے نتیجے میں اس شعبے نے 50,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں پیداوار سے منسلک ترغیبات(پی ایل آئی)  اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صنعت میں نئے لوگوں کو بڑی مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی بنیادی ڈھانچے کے تحت ہزاروں پروجیکٹوں پر کام جاری ہے جس میں فصلوں کی کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے  کے لیے تقریباً 50,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ ماہی پروری اور مویشی پالن کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی پروسیسنگ کے لیے بھی ہزاروں کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

 

جناب مودی نے کہا کہ ’’سرکار کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں خوراک کے شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہیں‘‘۔وزیر اعظم نے بتایا کہ پچھلے 9 سال میں  ہندوستان کی زرعی برآمدات میں ڈبہ بند خوراک  کا حصہ 13 فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد ہو گیا ہے، جس سے برآمد شدہ ڈبہ بند خوراک  میں  مجموعی طور پر 150 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ‘‘آج، ہندوستان زرعی پیداوار میں 50,000 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی مجموعی برآمدی مالیت کے ساتھ 7ویں مقام  پر کھڑا ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت میں کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جہاں ہندوستان نے بے مثال ترقی نہ کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت سے وابستہ ہر کمپنی اور اسٹارٹ اپ کے لئے یہ  ایک سنہری موقع ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت میں تیز رفتار ترقی کا سہرا حکومت کی مسلسل اور  ٹھوس کوششوں کو دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں پہلی بار زرعی برآمداتی پالیسی کی تشکیل، ملک گیر لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کی ترقی، ضلع کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے والے 100 سے زیادہ ضلعی سطح کے مرکزوں کی تشکیل، میگا فوڈ پارکس کی تعداد میں اضافہ کا ذکر کیا اور کہا کہ میوگا فوڈ پارک کی تعداد 2 سے بڑھ کر 20 سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہندوستان کی خوراک کی ڈبہ بندی  کی صلاحیت 12 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 200 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے، جو کہ پچھلے 9 سال میں 15 گنا کا اضافہ ہے۔ وزیر اعظم نے ایسی زرعی پیداوار کی مثالیں دیں جو پہلی بار ہندوستان سے برآمد کی جا رہی ہیں اور ہماچل پردیش سے کالے لہسن، جموں و کشمیر سے ڈریگن فروٹ، مدھیہ پردیش سے سویا ملک پاؤڈر، لداخ سے کارکیچو سیب، پنجاب سے کیونڈش کیلے، جموں سے گچی مشروم اور کرناٹک سے کچا شہد کا ذکر کیا۔

 

ہندوستان میں تیزی سے شہری کاری کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے ڈبہ بند خوراک کی بڑھتی ہوئی مانگ کی طرف توجہ مبذول کرائی جس سے کسانوں، اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے غیر دریافت شدہ مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ جناب مودی نے ان امکانات کا بھرپور استعمال کرنے کے لیے ولولہ انگیزمنصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت میں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے تین اہم ستونوں - چھوٹے کسانوں، چھوٹی صنعتوں اور خواتین پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چھوٹے کسانوں کی شرکت اور منافع کو بڑھانے کے لیےزرعی پیداوار کرنے والے کسانوں کی تنظیم یا ایف پی او کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر موثر استعمال پر روشنی ڈالی۔انہوں نے  کہا کہ ’’ہم ہندوستان میں 10 ہزار نئے ایف پی او بنا رہے ہیں، جن میں سے 7 ہزار پہلے ہی بن چکے ہیں۔‘‘ انہوں نے کسانوں کے لیے مارکیٹ تک بڑھتی ہوئی رسائی اور پروسیسنگ کی سہولیات کی دستیابی کاذکرکیا اور یہ بھی بتایا کہ خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت میں  چھوٹی سطح کی صنعتوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے تقریباً 2 لاکھ  بہت چھوٹی صنعتوں  کو منظم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘‘ جیسی اسکیمیں – او ڈی او پی  بھی چھوٹے کسانوں اور چھوٹی صنعتوں کو ایک نئی شناخت دے رہی ہیں۔

ہندوستان میں خواتین کی قیادت میں ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے معیشت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کیا جس سے خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہندوستان میں 9 کروڑ سے زیادہ خواتین خود امدادی گروپوں  سے وابستہ ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ خواتین نے ہزاروں سال سے ہندوستان میں فوڈ سائنس میں برتری حاصل کی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں کھانے کی اقسام اور کھانے کا تنوع ہندوستانی خواتین کی مہارت اور معلومات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اپنے گھروں سے بہت سی مصنوعات جیسے اچار، پاپڑ، چپس، مربہ وغیرہ کا بازار چلا رہی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’ہندوستانی خواتین میں خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت کی قیادت کرنے کی فطری صلاحیت موجود ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے کاٹیج انڈسٹریز اور خود امدادی گروپوں  کو ہر سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے آج کے موقع پر ایک لاکھ سے زیادہ خواتین کو کروڑوں روپے کی ابتدائی  سرمایہ تقسیم کرنے کا ذکر کیا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہندوستان میں کھانے کا اتنا ہی تنوع ہے جتنا ثقافتی تنوع ہے۔ ہندوستان کا غذائی تنوع دنیا کے ہر سرمایہ کار کے لیے فائدہ مند ہے۔‘‘ ہندوستان کے تئیں تجسس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو بیاں کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر کی فوڈ انڈسٹری کو ہندوستان کی کھانے کی روایات سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا پائیدار فوڈ کلچر اس کے ہزاروں سال کے ترقی کے سفر کا نتیجہ ہے۔ ہزاروں سال میں ہندوستان کے پائیدار فوڈ کلچر کے ارتقاء پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے آباؤ اجداد نے کھانے کی عادات و اطوار کو آیوروید سے جوڑا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’’آیور وید میں، اسے ’رت-بھوک‘کہا جاتا ہے یعنی موسم کے مطابق کھانا،’مت بھوک‘ یعنی متوازن غذا، اور ’ہت بھوک‘ یعنی صحت مند غذا، یہ ہندوستان کی سائنسی سمجھ کے اہم اجزاء ہیں۔‘‘ انہوں نے دنیا پر غذائی اجناس، خاص طور پر ہندوستان سے مسالوں کی تجارت کے دائمی اثرات کا بھی ذکر کیا۔عالمی خوراک کی یقینی فراہمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت  کو پائیدار اور صحت مند کھانے کی عادات کے قدیم علم کو سمجھنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ دنیا 2023 کو موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کے طور پر منا رہی ہے۔ ’’ جناب مودی نے کہا کہ موٹے اناج ہندوستان کی ’سپر فوڈ بکیٹ‘ کا حصہ ہیں اور حکومت نے اس کی شناخت شری انّ کے طور پر کی ہے۔‘‘ اگرچہ صدیوں سے زیادہ تر تہذیبوں میں موٹے اناج  کو بڑی ترجیح دی جاتی رہی ہے، وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ اس نے پچھلی چند دہائیوں میں ہندوستان سمیت کئی ممالک میں کھانے کی عادات سے باہر نکلنے کا راستہ اختیار کیا ہے، جس سے عالمی صحت، پائیدار  کاشتکاری کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پائیدار معیشت کو بھی کافی نقصان پہنچا۔وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹے اناج دنیا کے کونے کونے تک پہنچتا ہے جیسا کہ یوگ کے بین الاقوامی دن کے اثرات ہیں، کہا کہ’’ہندوستان کی پہل پر، دنیا میں موٹے اناج  کے بارے میں ایک بیداری مہم شروع ہوئی ہے‘‘۔ انہوں نے حالیہ جی- 20 سربراہ اجلاس کے دوران ہندوستان کا دورہ کرنے والے معززین کے لئے موٹے اناج سے تیار کردہ پکوانوں کے ساتھ ساتھ بازار میں موٹے اناج سے  تیار شدہ ڈبہ بند کھانے کی اشیاء کی دستیابی کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر معززین پر زور دیا کہ وہ شری ان کا حصہ بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کریں اور صنعت اور کسانوں کے فائدے کے لیے ایک اجتماعی روڈ میپ تیار کریں۔

جناب مودی نے کہا کہ جی- 20 گروپ نے دہلی اعلامیہ میں پائیدار زراعت، خوراک کی حفاظت اور خوراک کی یقینی فراہمی  پر زور دیا ہے  اور  خوراک کی ڈبہ بندی  سے وابستہ تمام شراکت داروں کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خوراک کی تقسیم کے پروگرام کو متنوع فوڈ باسکٹ کی طرف لے جانے اور آخرکار فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوراک کی بربادی  کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے  خوراک کی بربادی کو کم کرنے کے لیے خراب ہونے والی مصنوعات کی  ڈبہ بندی میں اضافہ کرنے پر زور دیا، جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو روکا جاسکے گا۔ اپنے  خطاب کے اختتام پر  وزیر اعظم نے کسانوں کے مفادات اور صارفین کے اطمینان کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہاں پر اخذ کردہ نتائج دنیا کے لیے ایک پائیدار اور خوراک  کی یقینی فراہمی والے  مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔

 

اس موقع پر امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس، دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ، مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے مرکزی وزیر مملکت، جناب پرشوتم روپالا اور خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  کے علاوہ دیگر معززین  موجود تھے۔

پس منظر

خود امدادی گروپوں  کو مضبوط کرنے کے لیے وزیر اعظم نے ایک لاکھ سے زیادہ خود امدادی گروپوں کے اراکین کے لیے ابتدائی مالی امداد  تقسیم کی۔ یہ  مالی امداد  خود امدادی گروپوں  کو بہتر پیکیجنگ اور معیاری مینوفیکچرنگ کے ذریعے مارکیٹ میں بہتر  قیمت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ وزیر اعظم نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے حصے کے طور پر فوڈ اسٹریٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس میں علاقائی کھانوں اور شاہی کھانوں کی  شاندار وراثت پیش کی جائے گی، جس میں 200 سے زیادہ باورچی شرکت کریں گے اور روایتی ہندوستانی کھانوں کو پیش کریں گے، جس سے کھانا پکانے کا یہ ایک منفرد تجربہ ہوگا۔

اس پروگرام  کا مقصد ہندوستان کو ’دنیا کی فوڈ باسکٹ‘ کے طور پر ظاہر کرنا اور 2023 کو موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانا ہے۔ یہ حکومتی اداروں، صنعت کے پیشہ ور افراد، کسانوں، کاروباری افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں  کو بات چیت میں شامل ہونے، باہمی شراکت داری قائم کرنے اور زرعی خوراک کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے نیٹ ورکنگ اور کاروباری پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ چیف ایگزیکیٹیو آفیسروں ( سی ای او) کی گول میز کانفرنسز سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی پر توجہ مرکوز کریں گی۔

 

خوراک کی ڈبہ بندی  کی ہندوستانی صنعت کی اختراع اور طاقت کو ظاہر کرنے کے لیے مختلف پویلین قائم کیے جائیں گے۔ یہ پروگرام 48 اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعت کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں مالیاتی طور پر بااختیار بنانے، کوالٹی ایشورنس اور مشینری اور ٹیکنالوجی میں اختراعات پر زور دیا جائے گا۔

یہ پروگرام 80 سے زائد ممالک کے شرکاءبشمول خوراک کی ڈبہ بندی  کی ممتاز کمپنیوں کے سی ای اوز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اس میں 80 سے زائد ممالک کے 1200 سے زائد غیر ملکی خریداروں کے ساتھ  ساتھ ریورس بائر سیلر میٹ  کی بھی سہولت  ہو گی۔ ہالینڈ  شراکت دار  ملک کے طور پر کام کرے گا، جبکہ جاپان پروگرام کا  مرکزی توجہ کا حامل ملک  ہوگا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM chairs 45th PRAGATI Interaction
December 26, 2024
PM reviews nine key projects worth more than Rs. 1 lakh crore
Delay in projects not only leads to cost escalation but also deprives public of the intended benefits of the project: PM
PM stresses on the importance of timely Rehabilitation and Resettlement of families affected during implementation of projects
PM reviews PM Surya Ghar Muft Bijli Yojana and directs states to adopt a saturation approach for villages, towns and cities in a phased manner
PM advises conducting workshops for experience sharing for cities where metro projects are under implementation or in the pipeline to to understand the best practices and key learnings
PM reviews public grievances related to the Banking and Insurance Sector and emphasizes on quality of disposal of the grievances

Prime Minister Shri Narendra Modi earlier today chaired the meeting of the 45th edition of PRAGATI, the ICT-based multi-modal platform for Pro-Active Governance and Timely Implementation, involving Centre and State governments.

In the meeting, eight significant projects were reviewed, which included six Metro Projects of Urban Transport and one project each relating to Road connectivity and Thermal power. The combined cost of these projects, spread across different States/UTs, is more than Rs. 1 lakh crore.

Prime Minister stressed that all government officials, both at the Central and State levels, must recognize that project delays not only escalate costs but also hinder the public from receiving the intended benefits.

During the interaction, Prime Minister also reviewed Public Grievances related to the Banking & Insurance Sector. While Prime Minister noted the reduction in the time taken for disposal, he also emphasized on the quality of disposal of the grievances.

Considering more and more cities are coming up with Metro Projects as one of the preferred public transport systems, Prime Minister advised conducting workshops for experience sharing for cities where projects are under implementation or in the pipeline, to capture the best practices and learnings from experiences.

During the review, Prime Minister stressed on the importance of timely Rehabilitation and Resettlement of Project Affected Families during implementation of projects. He further asked to ensure ease of living for such families by providing quality amenities at the new place.

PM also reviewed PM Surya Ghar Muft Bijli Yojana. He directed to enhance the capacity of installations of Rooftops in the States/UTs by developing a quality vendor ecosystem. He further directed to reduce the time required in the process, starting from demand generation to operationalization of rooftop solar. He further directed states to adopt a saturation approach for villages, towns and cities in a phased manner.

Up to the 45th edition of PRAGATI meetings, 363 projects having a total cost of around Rs. 19.12 lakh crore have been reviewed.