منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں 55,600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ملک کے نام وقف اور سنگ بنیاد رکھا
اروناچل پردیش میں دیبانگ کثیر مقاصد ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا
توانگ کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرنے کے لیے سیلا ٹنل کو ملک کے نام وقف کیا
تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی انتی اسکیم کا آغاز کیا
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافروں اور کارگو کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے سبروم لینڈ پورٹ کا افتتاح کیا
کافی ٹیبل بک - وکست اروناچل کی تعمیر کا اجرا کیا
شمال مشرق ہندوستان کی ’اشٹلکشمی‘ ہے
ہماری حکومت شمال مشرق کی ترقی کے لیے پرعزم ہے
ترقیاتی کام سورج کی پہلی کرنوں کی طرح اروناچل اور شمال مشرق تک پہنچ رہے ہیں
ترقیاتی کام سورج کی پہلی کرنوں کی طرح اروناچل اور شمال مشرق تک پہنچ رہے ہیں شمال مشرق میں صنعتوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے انّتی یوجنا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں وکست بھارت وکست نارتھ ایسٹ پروگرام سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں تقریباً 55,600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے سیلا ٹنل کو بھی ملک کے نام وقف کیا اور تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی انتی اسکیم کا آغاز کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، صحت، ہاؤسنگ، تعلیم، سرحدی انفراسٹرکچر، آئی ٹی، بجلی، تیل اور گیس جیسے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے وکست بھارت سے وکست راجیہ کے جاری قومی تہوار کا ذکر کیا۔ انہوں نے شمال مشرق کے لوگوں میں وکست شمال مشرق کے لیے نئے جوش و جذبے کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اس اقدام کے لیے ناری شکتی کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

شمال مشرق کی ترقی کے لیے ’اشٹلکشمی‘ کے اپنے وژن کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نے اس خطے کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ سیاحت، کاروباری اور ثقافتی تعلقات کا ایک مضبوط لنک قرار دیا۔ آج کے 55,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اروناچل پردیش کے 35,000 ہزار خاندانوں کو ان کے پکے مکانات، اروناچل اور تریپورہ کے ہزاروں خاندانوں کے لیے پائپ کے پانی کے کنکشن اور خطے کی کئی ریاستوں کے لیے کنیکٹیویٹی سے متعلق منصوبے ملے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلیم، سڑک، ریلوے، بنیادی ڈھانچہ، ہسپتال، اور سیاحت کے منصوبے وکست شمال مشرق کی ضمانت کے ساتھ آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سالوں میں مختص فنڈ کی رقم پہلے کی نسبت چار گنا زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نے شمال مشرق کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی گئی ایک خصوصی مہم مشن پام آئل پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس مشن کے تحت پہلی آئل مل کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے۔ ”مشن پام آئل ہندوستان کو خوردنی تیل کے شعبے میں آتم نربھر بنائے گا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرے گا“، وزیر اعظم نے پام کی کاشت شروع کرنے کے لیے کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ”پورا شمال مشرق مودی کی گارنٹی کے معنی کا مشاہدہ کر سکتا ہے کہ یہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔“ انہوں نے 2019 میں سیلا ٹنل اور ڈونی پولو ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھنے کا ذکر کیا جس کا افتتاح ہو چکا ہے۔ ”وقت، مہینہ یا سال کچھ بھی ہو، مودی صرف ملک اور اس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے“، انہوں نے اس موقع پر موجود لوگوں کی حمایت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا۔

شمال مشرق کی صنعتی ترقی کے لیے انتی (UNNATI) اسکیم کے لیے ایک نئی شکل اور وسیع دائرہ کار میں حالیہ کابینہ کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے حکومت کے کام کرنے کے انداز پر روشنی ڈالی کیونکہ اس اسکیم کو ایک دن میں مطلع کیا گیا تھا اور رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ 10 سالوں میں جدید انفراسٹرکچر، تقریباً ایک درجن امن معاہدوں پر عمل درآمد اور سرحدی تنازعات کے حل کی طرف اشارہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگلا قدم خطے میں صنعت کی توسیع ہے۔ ”10,000 کروڑ روپے کی انتی اسکیم سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے نئے امکانات لائے گی“، پی ایم مودی نے کہا۔

 

شمال مشرق میں خواتین کی زندگیوں کو آسان بنانے کی حکومت کی ترجیح پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا ذکر کیا۔ انہوں نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کی پوری ٹیم کو شہریوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کے لیے کیے گئے قابل ذکر کام کے لیے بھی مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اروناچل اور شمال مشرق کئی ترقیاتی معیارات میں آگے بڑھ رہے ہیں اور کہا، ”ترقیاتی کام سورج کی پہلی کرنوں کی طرح اروناچل اور شمال مشرق تک پہنچ رہے ہیں“۔ انہوں نے ریاست میں 45,000 گھرانوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کا ذکر کیا۔ انہوں نے امرت سروور مہم کے تحت تعمیر کیے گئے متعدد سرووروں کا بھی ذکر کیا، جن میں سیلف ہیلپ گروپس کی مدد سے دیہاتوں میں لکھپتی دیدیاں بنائی گئیں۔ ”ہم ملک میں 3 کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور شمال مشرق کی خواتین بھی اس سے مستفید ہوں گی“، انہوں نے مزید کہا۔

وزیراعظم نے سرحدی دیہاتوں کی ترقی کو پہلے نظر انداز کرنے پر تنقید کی۔ سیلا ٹنل کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے طرز عمل کو ملک کی ضروریات کے مطابق کام کرنے کا اعادہ کیا نہ کہ انتخابی مفادات کے لیے۔ وزیر اعظم نے دفاعی اہلکاروں سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی اگلی مدت میں انجینئرنگ کے اس کمال پر ان سے ملنے آئیں گے۔ یہ ٹنل ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گی اور توانگ کے لوگوں کے لیے سفر کی آسانی کو بہتر بنائے گی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ خطے میں کئی سرنگوں پر کام جاری ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے کے نقطہ نظر کے برعکس، انہوں نے ہمیشہ سرحدی دیہات کو ’پہلا گاؤں‘ سمجھا ہے اور وائبرنٹ ولیج پروگرام اسی سوچ کا اعتراف ہے۔ آج تقریباً 125 دیہاتوں کے لیے سڑکوں کے منصوبے شروع ہوئے اور 150 گاؤں میں سیاحت سے متعلق منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

 

پی ایم-جن من اسکیم کے تحت سب سے زیادہ کمزور اور پسماندہ قبائل کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔ آج منی پور میں ایسے قبائل کے لیے آنگن واڑی مراکز کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کنیکٹیویٹی اور بجلی سے متعلق ترقیاتی کام زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔ آزادی کے بعد سے 2014 تک رابطے کو بڑھانے کے لیے کیے گئے کام کا 2014 کے بعد سے موازنہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ پچھلے 10 سالوں میں 6,000 کلومیٹر شاہراہیں بنائی گئیں جو کہ سات دہائیوں میں 10,000 کلومیٹر تھی اور 2000 کلومیٹر ریل لائنیں بچھائی گئیں ہیں۔ بجلی کے شعبے میں، وزیر اعظم نے آج اروناچل پردیش میں دیبانگ کثیر مقصدی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور تریپورہ میں سولر پاور پروجیکٹ میں شروع ہونے والے کام کا ذکر کیا۔ ”دیبانگ ڈیم ہندوستان کا سب سے اونچا ڈیم ہوگا“، انہوں نے شمال مشرق میں بلند ترین پل اور بلند ترین ڈیم وقف کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا۔

وزیر اعظم نے اروناچل پردیش، آسام، مغربی بنگال اور اتر پردیش کے دوروں سمیت آج کے اپنے شیڈول کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ہندوستانی ان کا خاندان ہے۔ وزیر اعظم نے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بنیادی ضروریات جیسے پکے گھر، مفت راشن، پینے کا صاف پانی، بجلی، بیت الخلا، گیس کنکشن، مفت علاج اور انٹرنیٹ کنکشن سمیت دیگر ضروریات پوری نہیں ہو جاتیں۔ اپنے خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے کہا، ”آپ کے خواب میری قراردادیں ہیں“، اور آج کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے پورے شمال مشرقی خطے کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کی درخواست پر، ہجوم نے ترقی کے تہوار کو منانے کے لیے اپنے موبائل فون کی فلیش لائٹیں آن کر دیں۔ آخر میں انہوں نے کہا، ”یہ نظارہ ملک کو طاقت دے گا“۔

اس موقع پر دیگر لوگوں کے علاوہ اروناچل پردیش کے گورنر (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ جنرل کیوالیا ترویکرم پرنائک اور اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو موجود تھے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi