وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ کا اہتمام امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن نے کیا تھا۔ سربراہ ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز اور جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا بھی شامل ہوئے۔

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے خطاب میں سربراہ ملاقات کی میزبانی کرنے اور عالمی فلاح و بہبود کے لیے کواڈ کو ایک تنظیم کے طور پر مضبوط بنانے کی صدر بائیڈن کی ذاتی عہدبندگی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت دنیا تناؤ اور تنازعات سے نبردآزما ہے اور ایسی صورتحال میں مشترکہ جمہوری نظریات اور اقدار کے ساتھ کواڈ شراکت دار ممالک کا ایک ساتھ ایک اسٹیج پر آنا بنی نوع انسانیت کے لیے ازحد اہم ہے۔ جناب مودی نے اس امر پر زور دیا کہ کواڈ گروپ قانون کی بالادستی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کے مقصد سے بین الاقوامی نظام کو بنائے رکھنے کے لیے اپنی عہدبندگی کےساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت- پیسفک خطے کو آزاد، کھلا، مبنی بر شمولیت اور خوشحال بنانا کواڈ ممالک کا مشترکہ مقصد ہے۔ وزیر اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ کواڈ یہاں بنے رہنے، امداد فراہم کرنے، ساجھیداری کرنے اور بھارت – پیسفک ممالک کی کوششوں کی تکمیل کے لیے ہے۔

 

قائدین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کواڈ ’’عالمی فلاح و بہبود کے لیے ایک طاقت ‘‘ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارت – پیسفک خطے اور جامع طور پر عالمی برادری کی ترقی کی ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اعلانات کیے گئے ہیں:

    1. ’’کواڈ کینسر مون شاٹ‘‘، سروائیکل کینسر سے لڑکر بھارت – پیسفک خطے میں زندگی بچانے  کے لیے ایک غیر معمولی شراکت داری۔
    2. ’’بھارت-پیسفک خطے میں تربیت کے لیے بحری  پہل قدمی‘‘ (میتری) کا مقصد بھارت-پیسفک خطے میں شراکت دار ممالک کو آئی پی ایم ڈی اے اور دیگر کواڈ پہل قدمیوں کے توسط سے فراہم کیے گئے ٹولز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا اہل بنانا ہے۔
    3. باہم اثر پذیری کو بہتر بنانے اور بحری سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے 2025 میں اولین "کواڈ -ایٹ -سی شپ آبزرور مشن"۔
    4. "کواڈ پورٹس آف دی فیوچر پارٹنرشپ" جو پورے ہند-بحرالکاہل میں پائیدار اور لچکدار بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حمایت کے لیے کواڈ کی اجتماعی مہارت کو بروئے کار لائے گی۔
    5. خطے اور اس سے آگے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بروئے کار لانے کے لیے کواڈ اصول۔
    6. کواڈ کی سیمی کنڈکٹر سپلائی چینوں کی لچک میں اضافے کے لیے "سیمی کنڈکٹر سپلائی چینوں سے متعلق ہنگامی نیٹ ورک کے لیے امداد باہمی کی عرضداشت"۔

 

 

  1. توانائی اثرانگیزی میں اضافے کے لیے کواڈ کی اجتماعی کوشش، بشمول ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اعلیٰ کارکردگی والے سستی کولنگ سسٹمز کی تعیناتی اور تیاری۔
  2. شدید موسمی واقعات اور آب و ہوا کے اثرات کی خلا پر مبنی نگرانی کے لیے اوپن سائنس کے تصور کی حمایت کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے ماریشس کے لیے ایک اسپیس پر مبنی ویب پورٹل کا قیام۔
  3. کواڈ ایس ٹی ای ایم فیلوشپ کے تحت ایک نیا ذیلی زمرہ، جس کا ہندوستان نے اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ہند-بحرالکاہل کے علاقے کے طلباء کے لیے حکومت ہند کی مالی اعانت سے چلنے والے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں 4 سالہ بیچلر سطح کے انجینئرنگ پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔

 

  1. شدید موسمی واقعات اور آب و ہوا کے اثرات کی خلا پر مبنی نگرانی کے لیے اوپن سائنس کے تصور کی حمایت کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے ماریشس کے لیے ایک اسپیس پر مبنی ویب پورٹل کا قیام۔
  2. کواڈ ایس ٹی ای ایم فیلوشپ کے تحت ایک نیا ذیلی زمرہ، جس کا ہندوستان نے اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ہند-بحرالکاہل کے علاقے کے طلباء کے لیے حکومت ہند کی مالی اعانت سے چلنے والے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں 4 سالہ بیچلر سطح کے انجینئرنگ پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔

 

قائدین نے 2025 میں بھارت کے ذریعہ کواڈ قائدین کی سربراہ ملاقات کی آئندہ میزبانی کا خیرمقدم کیا۔کواڈ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے، انہوں نے کواڈ ولمنگٹن اعلانیے کو اختیار کیا۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mann Ki Baat: Who are Kari Kashyap and Punem Sanna? PM Modi was impressed by their story of struggle, narrated the story in Mann Ki Baat

Media Coverage

Mann Ki Baat: Who are Kari Kashyap and Punem Sanna? PM Modi was impressed by their story of struggle, narrated the story in Mann Ki Baat
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30دسمبر 2024
December 30, 2024

Citizens Appreciate PM Modis efforts to ensure India is on the path towards Viksit Bharat