مہتاری وندن یوجنا کے تحت پہلی قسط تقسیم کی
یہ اسکیم چھتیس گڑھ میں ریاست کی مستحق شادی شدہ خواتین کو ماہانہ ڈی بی ٹی کے طور پر ماہانہ 1000 روپئے کےبقدر کا مالی تعاون فرہم کرے گی

’’ہماری حکومت ہر کنبے کی ہر طرح سے خیرو عافیت کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے، اور اس کا آغاز خواتین کی صحت اور وقار سے ہوتا ہے۔‘‘

چھتیس گڑھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک بڑی کوشش کے تحت ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہتاری وندن یوجنا کا آغاز کیا اور اسکیم کے تحت پہلی قسط تقسیم کی۔ یہ اسکیم چھتیس گڑھ میں شروع کی گئی ہے تاکہ ریاست کی مستحق شادی شدہ خواتین کو ماہانہ ڈی بی ٹی کے طور پر 1000 روپے ماہانہ کی مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس کا تصور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، انہیں مالی تحفظ فراہم کرنے، صنفی مساوات کو فروغ دینے اور خاندان میں خواتین کے فیصلہ کن کردار کو مضبوط بنانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ اسکیم ریاست کی ان تمام مستحق شادی شدہ خواتین کو فوائد فراہم کرے گی جن کی عمر یکم جنوری 2024 تک 21 سال سے زیادہ ہے۔ بیوہ، طلاق شدہ اور ایسی خواتین جن کے خاوند انہیں چھوڑ چکے ہیں، بھی اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گی۔ اس اسکیم سے تقریباً 70 لاکھ خواتین مستفید ہوں گی۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دیوی ماں دنتیشوری، ماں بمبلیشوری اور ماں مہامایا کے آگے سر خم کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ریاست کے اپنے حالیہ دورے کو یاد کیا جب انہوں نے 35,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو وقف کیا تھا اور سنگ بنیاد رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت نے مہتاری وندن یوجنا کی مجموعی طور پر 655 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کرکے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف مقامات سے جڑی ناری شکتی کے تئیں اظہار تشکر کیا اور جسمانی طور پر موجود نہ ہونے پر معذرت کی۔ انہوں نے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی دعاؤں سے بھی آگاہ کیا جو انہوں نے کل رات کاشی وشوناتھ دھام میں کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’آپ کو یہ 1000 روپے ہر ماہ ملیں گے۔ یہ مودی کی ضمانت ہے‘‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’’جب مائیں اور بیٹیاں مضبوط ہوتی ہیں تو خاندان مضبوط ہوتا ہے اور ماؤں اور بیٹیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔‘‘ خواتین کو ان کے نام پر پکے گھر اور اُجوَلا گیس سلنڈر مل رہے ہیں۔ 50 فیصد جن دھن اکاؤنٹس خواتین کے نام ہیں، 65 فیصد مدرا لون خواتین نے حاصل کیا ہے، 10 کروڑ سے زیادہ ایس ایچ جی خواتین کو فائدہ حاصل ہوا ہے اور ایک کروڑ سے زیادہ خواتین لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ وزیر اعظم نے 3 کروڑ لکھ پتی دیدیوں کے ہدف کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ان سے کہا کہ نمو دیدی پروگرام زندگی میں تبدیلی لا رہا ہے اور کل وہ اس سلسلے میں ایک بڑا پروگرام منعقد کریں گے۔

وزیر اعظم نے خاندانی بہبود کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک صحت مند خاندان اس کی خواتین کی فلاح و بہبود سے پیدا ہوتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہماری حکومت ہر خاندان کی مجموعی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور اس کا آغاز خواتین کی صحت اور وقار سے ہوتا ہے۔" انہوں نے حاملہ خواتین کو درپیش چنوتیوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا جن میں زچگی اور بچوں کی اموات کی شرح بھی شامل ہے۔

 

ان چنوتیوں کے جواب کے طور پر، وزیر اعظم نے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کیا، جن میں حاملہ خواتین کے لیے مفت ٹیکہ کاری  اور حمل کے دوران حاملہ خواتین کی مدد کے لیے 5000 روپے کا مالی تعاون شامل ہے۔ انہوں نے آشا اور آنگن واڑی کارکنان جیسے ہراول کارکنان کے لیے 5 لاکھ روپے تک کی مفت حفظان صحت خدمات کی فراہمی کو بھی اجاگر کیا۔

مناسب صفائی ستھرائی کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے خواتین کو درپیش ماضی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، "وہ دن گئے جب ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو گھروں میں بیت الخلاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے تکلیف اور بے عزتی برداشت کرنی پڑتی تھی۔" انہوں نے ہر گھر میں بیت الخلاء فراہم کرکے خواتین کے وقار کو یقینی بنانے کی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

 

مزید برآں، وزیر اعظم مودی نے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، "حکومت اپنے وعدوں پر قائم ہے اور ان کی تکمیل کو یقینی بناتی ہے۔" انہوں نے چھتیس گڑھ کے لوگوں کو دی گئی یقین دہانیوں کو پورا کرتے ہوئے مہاتری وندنا یوجنا کے کامیاب نفاذ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا، اسی طرح  18 لاکھ پکے مکانات کی گارنٹی کو پورا کرنے کے لیے پورے عزم کے ساتھ کام جاری ہے۔

زرعی اصلاحات کے بارے میں، وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے دھان کے کاشتکاروں سے کیے گئے وعدے کا احترام کرتے ہوئے کسانوں کو زیر التواء بونس کی بروقت ادائیگی کا یقین دلایا۔ انہوں نے اٹل جی کی یوم پیدائش کے موقع پر 3,700 کروڑ روپے کے بونس کی تقسیم سمیت کسانوں کی مدد کے لیے حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔

حکومت کی خریداری سے متعلق پہل قدمیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہماری حکومت چھتیس گڑھ میں 3100 روپے فی کوئنٹل کی کم از کم امدادی قیمت پر چاول خریدے گی۔‘‘ انہوں نے 145 لاکھ  ٹن کے بقدر چاول کی ریکارڈ خریداری پر مسرت کا اظہار کیا، جس سے خواتین کے تئیں عہدبندگی کی تکمیل ہوئی اور نئے سنگ میل قائم ہوئے۔

آخر میں، وزیر اعظم مودی نے جامع ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں تمام تر متعلقہ فریقوں بالخصوص خواتین کی مشترکہ کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے لوگوں کو بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلسل عزم اور خدمت ، اپنے وعدوں کی تکمیل اور سب کی ترقی کا یقین دلایا۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی، وزراء اور عوامی نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."