وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی سے ‘اھلاً مودی’ پروگرام میں خطاب کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں 7 امارات سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی اور اس میں تمام کمیونٹیز کے ہندوستانی شامل تھے۔ سامعین میں اماراتی بھی شامل تھے۔

 

ابوظہبی کے زید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں میدان میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم کا 40000  کی تعداد میں سامعین نے خصوصی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور حکومت کا ہندوستانی برادری کے تئیں ان کی مہربانی اور توجہ کے لیے شکریہ ادا کیا۔ خاص طور پر، انہوں نے کووِڈ کے مشکل وقت میں کی جانے والی خصوصی دیکھ بھال کا ذکر کیا جب ہندوستانی تارکین وطن کو ہر ممکن مدد فراہم کی گئی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ 10 برسوں میں ملک کی طرف سے حاصل کی گئی ترقی کے بارے میں اپنے وژن کو بھی شیئر کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک - وکست بھارت - بننے کے راستے پرگامزن رہتے ہوئے 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان ایک ‘‘وشو بندھو’’ ہونے کے ناطے اور عالمی ترقی اور بہبود میں اپنا کرداراداکر رہا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات میں تقریباً 3.5 ملین ہندوستانی شہری رہتے ہیں، اس اعتبار سے یہ دنیا میں کہیں بھی ہندوستانی شہریوں کی سب سے بڑی آبادی مانی جاتی ہے۔ تقریب کوحقیقی طورپریادگار بنانے کے لیے ‘‘اھلاً مودی’’ کی تیاریاں کئی مہینوں سے جاری تھیں۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi