وزیر اعظم نے توقعاتی بلاکس کے لیے ہفتہ بھر چلنے والے ’سنکلپ سپتاہ‘ کا آغاز کیا
توقعاتی بلاکس پروگرام پورٹل کا آغاز کیا
’’میرے لیے، یہ اجتماع جی 20 سے کم نہیں ہے‘‘
’’یہ پروگرام ٹیم بھارت کی کامیابی اور سب کا پریاس کے جذبے کی علامت ہے‘‘
’’توقعاتی اضلاع پروگرام کی پیش رفت کا چارٹ میرے لیے ترغیب کا وسیلہ بن گیا‘‘
’’وسائل کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانا اور ہم آہنگی ترقی کی بنیاد ہے‘‘
’’ہم نے ’سزا کے طور پر تعیناتی‘ کے تصور کو ’ترغیب کے طور پر تعیناتی ‘میں تبدیل کر دیا ہے‘‘
’’ضرورت مند علاقوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ وسائل کی مساویانہ تقسیم کی جانی چاہئے‘‘
’’مسائل کے حل تلاشنے میں جن بھاگیداری اور عوامی شراکت داری زبردست مضمرات کی حامل ہے‘‘
’’وہ 112 اضلاع جو کبھی توقعاتی اضلاع تھے، اب ترغیب فراہم کرنے والے اضلاع بن چکے ہیں‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’سنکلپ سپتاہ‘ کے نام سے ملک میں توقعاتی بلاکس کے لیے ہفتہ بھر چلنے والے ایک منفرد پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے توقعاتی بلاکس پروگرام پورٹل ، اور ایک نمائش کا بھی آغاز کیا۔

وزیر اعظم نے بلاک کی سطح کے 3 افسران سے بھی بات چیت کی۔

 

ریاست اترپردیش کے بریلی کے بہیری علاقے سے تعلق رکھنے والی اسکولی ٹیچر محترمہ رنجنا اگروال سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے محترمہ کے بلاک میں منعقدہ چنتن شِوِر سے حاصل ہونے والے ازحد اثرانگیز خیال کے بارے میں دریافت کیا۔ محترمہ رنجنا اگروال نے بلاک کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا ذکر کیا اور سرکاری اسکیموں کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے اسی پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے تمام تر متعلقہ فریقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے اسکولوں کے تدریسی نتائج کی بہتری کے لیے نافذ کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ محترمہ اگروال نے روایتی تدریسی طریقہ کار کی بجائے سرگرمی پر مبنی تدریسی طریقوں کو اپنانے کے بارے میں بتایا اور بال سبھاؤں، موسیقی کے اسباق، کھیل کود اور جسمانی تربیت ، وغیرہ کے اہتمام کی مثالیں پیش کیں۔ انہوں نے اسمارٹ کلاس رومز اور معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے تکنالوجی کے استعمال کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اپنے ضلع میں تمام تر 2500 اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز کی دستیابی کے بارے میں بھی مطلع کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت کی بنیادی شرائط میں سے ایک بچوں کی معیاری تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اساتذہ کی لگن اور شمولیت سے مرعوب ہیں۔ یہ ’سَمرپَن سے سدّھی‘ کا راستہ  ہے۔

جموں و کشمیر کے پونچھ کے  منکوتے سے تعلق رکھنے والے ، جانوروں کے ڈاکٹر، اسسٹنٹ سرجن ڈاکٹر ساجد احمد نے نقل مکانی کرنے والے قبائلی مویشی پالن کرنے والوں کے مسائل کے بارے میں وضاحت کی  اور نقل مکانی کے دوران پیش آنے والے مسائل اور نقصان کو کم کرنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے وزیر اعظم  کو اپنے تجربات کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نے کلاس روم کے علم اور زمینی تجربے میں فرق کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈاکٹر نے ان مضبوط مقامی نسلوں کے بارے میں بتایا جنہیں کلاس روم میں نظر انداز کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم کو کھرپکا  منھ پکا بیماری کے لیے ٹیکہ کاری مہم اور علاقے میں بڑے پیمانے پر ٹیکے کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر اعظم نے خطے کے گرجروں کے ساتھ اپنی قربت کے بارے میں بتایا کیونکہ وہ انہیں ہمیشہ کچھ کے باشندوں کی یاد دلاتے ہیں۔

 

میگھالیہ میں این جی ایچ (گارو خطہ) کے رسوبیل پارا سے دیہی ترقیات کے جونیئر افسر جناب مکہن چارڈ سی ایچ مومن سے بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے خطے میں شدید موسمی حالات کے باعث درپیش مشکلات کے حل کے بارے میں دریافت کیا۔جناب مومن نے ضروری سامان کی ذخیرہ اندوزی اور پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دینے کے ابتدائی احکامات جاری کرنے کے بارے میں بتایا۔ زندگی بسر کرنا آسان بنانے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے پی ایم ۔ آواس (دیہی) میں علاقائی ڈیزائن اور مالکان کی جانب سے چلنے والی تعمیرات متعارف کرانے سے پیداوار کے معیار میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں وزیر اعظم کے استفسار پر، جناب مومن نے اثبات میں جواب دیا۔ جب وزیر اعظم نے خطے میں پیدا ہونے والے کاجو کی پیداوار اور مارکیٹنگ کے بارے میں پوچھا تو جناب مومن نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والا کاجو پورے ملک میں اعلیٰ معیار کا حامل ہے۔ انہوں نے اس کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے منریگا اور سیلف ہیلپ گروپوں کے استعمال کا ذکر کیا۔ جناب مومن نے وزیر اعظم سے خطے میں مزید کاجو پروسیسنگ یونٹیں قائم کرنے پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے بیداری میں اضافے کے لیے خطے میں موسیقی کی مقبولیت پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے توقعاتی بلاک اور ضلعی پروگرام میں گرام پنچایت کے اہم کردارپر بھی زور دیا۔

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کے مقام بھارت منڈپم  اور ان لوگوں کا ذکر کیا جو دور دراز کے علاقوں میں ترقی  کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی سوچ کی جانب اشارہ ہے کہ اس طرح کا اجتماع جی 20 سربراہ اجلاس کے مقام پر منعقد ہو رہا ہے، جہاں عالمی امور کی سمت کا تعین کرنے والے افراد محض ایک ماہ قبل جمع ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے زمینی سطح پر تبدیلی لانے والوں کا خیرمقدم کیا۔ جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا، ’’میرے لیے، یہ جی 20 سے کم نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ٹیم بھارت کی کامیابی اور سب کا پریاس کے جذبے کی علامت ہے۔ یہ پروگرام بھارت کے مستقبل کے لیے اہم ہے اور  اس میں ’سنکلپ سے سدھی‘ کا عنصر شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’آزاد بھارت کے سرفہرست 10 پروگراموں کی کسی بھی فہرست میں، توقعاتی اضلاع پروگرام سنہری حرفوں میں لکھا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ توقعاتی اضلاع پروگرام نے 112 اضلاع میں تقریباً 25 کروڑ افراد کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ انہوں نے اس پروگرام کے لیے عالمی ستائش کا ذکرتے ہوئے مزید کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی توقعاتی بلاکس پروگرام کی بنیاد بن گئی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خواہش مند بلاکس پروگرام نہ صرف اس کے لیے ایک بہت  بڑی کامیابی حاصل کرنے والا ہے کہ یہ اسکیم بے مثال ہے، بلکہ اس لیے بھی کہ اس کے لیے کام کرنے والے لوگ بہترین ہیں۔

 

کچھ دیر قبل بلاک کی سطح کے 3 افسران کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس امر کو اجاگر کیا کہ  زمینی سطح پر کام کرنے والے افراد کا حوصلہ دیکھ کر ان کی خوداعتمادی میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح کے افسران کے ساتھ مل کر ان کی ٹیم کے رکن کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پروگرام کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر لیے جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام کی ان کی طرف سے باریک بینی سے نگرانی کی جائے گی، اس لیے نہیں کہ وہ ان کی صلاحیتوں کو جانچنا چاہتے ہیں بلکہ اس کے لیے کہ زمینی سطح پر کامیابیاں انہیں انتھک محنت کرنےکے لیے مزید توانائی اور جوش فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’توقعاتی اضلاع پروگرام کی پیش رفت کا چارٹ میرے لیے تحریک کا باعث بن گیا ہے۔‘‘

توقعاتی اضلاع پروگرام کے 5 برس مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پروگرام کے تیسرے فریق کے جائزے پر خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام کی سادہ حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ حکمرانی کے چنوتی بھرے کاموں کو پورا کرنے کے یہی طریقے ہیں۔ جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں اور خطوں کی دیکھ بھال کی جانی چاہئے۔ ’’جامع ترقی، سبھی پر احاطہ ، سبھی کو مستفید کیے بغیر عددی ترقی تو ظاہر ہو سکتی ہے لیکن بنیادی ترقی نہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم  ہر نچلی سطح کے پیرا میٹر کا احاطہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر موجود محکموں کے سکریٹریوں پر زور دیا کہ وہ دو نئی سمتوں  – یعنی  ہر ریاست کی تیز رفتار ترقی اور پسماندہ اضلاع کی مدد کرنے- میں کام کریں ۔انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ملک میں ایسے 100 بلاکس کی نشاندہی کریں جو اپنے متعلق محکموں میں پیچھے ہیں ، اور کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے اصرار کیا کہ جب 100 شناخت شدہ بلاکس ملک کے اوسط سے اوپر جائیں گے تو ترقی کے تمام پیمانے تبدیل ہو جائیں گے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ مرکز کے تمام محکمے ان بلاکس کی ترقی پر زور دیں جن میں بہتری کی گنجائش ہے۔ریاستی حکومتوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے 100 انتہائی پسماندہ دیہاتوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں بہتر بنانے کے لیے ایک ماڈل وضع کرنے کا مشورہ دیا جسے اگلے 1000 مواضعات کی ترقی کے لیے مزید نقل کیا جا سکتا ہے۔

 

2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عہد کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ہونے کا مطلب ترقی یافتہ میٹرو شہر اور پسماندہ مواضعات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس ماڈل کی پیروی نہیں کرتے، ہم 140 کروڑ لوگوں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے توقعاتی اضلاع پروگرام کے تحت اضلاع کے درمیان صحت مند مسابقت کا ذکر کیا اور گجرات کے کچھ ضلع کی مثال پیش کی جو کبھی افسران کے لیے سزا کی جگہ سمجھا جاتا تھا، لیکن اب وہاں زلزلے کے بعد تعینات ہونے والے افسران کی لگن اور تندہی کی وجہ سے وہ ایک ازحد قابل احترام جگہ بن گیا ہے۔ انہوں نے ملک کے پرجوش اضلاع میں ہونے والی ترقیوں کا سہرا نوجوان افسران کے سر باندھا۔ خواہش مند بلاک پروگرام کے لیے وزیر اعظم نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوان افسران کی حوصلہ افزائی کرے جو بلاک کی سطح پر کامیاب ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے حکومت کے بجٹ کے ’محض پیداوار‘ سے ہٹ کر ’نتائج‘ کی جانب منتقلی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک معیاری تبدیلی آئی ہے۔ حکمرانی کے اپنے وسیع تجربے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ تبدیلی کا واحد عنصر نہیں ہے۔ انہوں نے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ہم آہنگی کو بجٹ کے علاوہ ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکیموں کی ہم آہنگی اور تکمیلات کا فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے اچھی کارکردگی کے پہلوؤں کو لے کر نتائج پر ازحد انحصار اور ان کی حصولیابی کے لیے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی غلط فہمی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے فضلہ پیدا ہوتا ہے، جبکہ اگر اسے ضرورت کی جگہوں پر استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ ضرورت مند علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسائل کو مساوی طور پر تقسیم کیا جانا چاہئے۔‘‘

 

وزیر اعظم مودی نے حکومت پر منحصر رہنے کی ذہنیت سے باہر نکلنے پر زور دیا اور بڑے کاموں کی تکمیل کے لیے معاشرے کی قوت کو اجاگر کیا۔ جن بھاگیداری کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے  ہر شعبے میں ایک قائد کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ’سنکلپ سپتاہ‘ پروگرام میں ٹیم اسپرٹ کے اس پہلو پر روشنی ڈالی جو جن بھاگیداری کے لیے قائدین اور نئے خیالات کے ابھرنے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے معاشرے کے اکٹھے ہونے کی مثال دی۔ انہوں نے عوامی شراکت داری کے جذبے کو جاگزیں کرنے کے لیے بلاک کی سطح پر مجموعی طور پر کام کرنے کے بارے میں بھی بات کی اور علاقائی اداروں کی سالگرہ منانے، اور سوئے تغذیہ کے خاتمے کے لیے اس طرح کے مواقع پر اسکولی بچوں کے لیے کھانہ تقسیم کرنے کی مثالیں بھی پیش کیں۔ جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا، ’’مسائل کے حل تلاشنے میں جن  بھاگیداری یا عوامی شراکت داری زبردست مضمرات کی حامل ہے۔‘‘

اسی طرح، وزیر اعظم نے مطلع عالم پر ملک کے بڑھتے اثر و رسوخ میں غیر مقیم بھارتیوں کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے سماجی شراکت داری کی طاقت کو واضح کیا کیونکہ ان کی فعالیت نے حکومت کی سفارتی کوششوں کو تقویت بہم پہنچائی ہے۔ وزیر اعظم نے مندوبین سے کہا کہ وہ سنکلپ سپتاہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ وسائل جمع کریں اور زیادہ اثرانگیزی کے لیے کوششوں پر توجہ مرکوز کریں۔ اس سے الگ تھلگ رہ کر کام کرنے کا رواج ختم ہوگا اور مکمل حکومت کا نقطہ نظر جاگزیں ہوگا۔مواصلات میں تکنالوجی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ جسمانی طور پر موجودگی کا کوئی متبادل نہیں ہے اور ہمیں اس کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ جب ہم وہاں موجود جاتے ہیں تو ہمیں اس جگہ کی خوبیوں کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سنکلپ سپتاہ‘ کے دوران ایک ہفتے تک ساتھیوں کے ساتھ بیٹھنے سے انہیں ایک دوسرے کی قوتوں اور ضروریات کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی اور ٹیم اسپرٹ میں بہتری آئے گی۔

 

وزیر اعظم نے مندوبین سے کہا کہ وہ 5 پیرامیٹرز پر توجہ دیں اور اچھے نتائج حاصل کریں۔ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے اس بتدریج حل کے ساتھ، یہ بلاک دوسروں کے لیے امنگوں کا وسیلہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’112 اضلاع جو توقعاتی اضلاع تھے، اب متاثرکن اضلاع بن چکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ایک سال کے اندر اندر کم از کم 100 توقعاتی بلاکس متاثر کن بلاکس بن جائیں گے۔‘‘

اس موقع پر دیگر افراد کے علاوہ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب سُمن بیری بھی موجود تھے۔

پس منظر

’سنکلپ سپتاہ‘ توقعاتی بلاکس پروگرام (اے بی پی) کے مؤثر نفاذ سے منسلک ہے۔ وزیر اعظم نے 7 جنوری 2023 کو ملک گیر پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بلاک کی سطح پر حکمرانی کو بہتر بنانا ہے۔ اسے ملک کے 329 اضلاع کے 500 توقعاتی بلاکس میں نافذ کیا جا رہا ہے۔توقعاتی بلاکس پروگرام نافذ کرنے اور ایک مؤثر بلاک ترقیاتی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ملک بھر میں گاؤں اور بلاک کی سطح پر چنتن شِوِر کا اہتمام کیا گیا۔ ’سنکلپ سپتاہ‘ ان چنتن شِوروں کا اختتام ہے۔

’سنکلپ سپتاہ‘ تمام تر 500 توقعاتی بلاکس میں منایا جائے گا۔’سنکلپ سپتاہ ‘ میں  ، 3 اکتوبر سے 9 اکتوبر 2023 تک ، ہر دن ایک مخصوص ترقیاتی موضوع کے لیے وقف رہے گا جس پر تمام ترقیاتی بلاکس کام کریں گے۔ پہلے چھ دنوں کے موضوعات میں ’سپمورن سواستھ‘، ’سپوشت پریوار‘، ’سووَچھتا‘، ’کرشی‘، ’شکشا‘، اور ’سمردھی دیوس‘ جیسے موضوعات شامل ہیں۔ ہفتے کے آخری دن یعنی 9 اکتوبر 2023 کو پورے ہفتے کے دوران انجام دیے گئے کاموں کا جشن  ’سنکلپ سپتاہ – سماویش سماروہ‘ کے طور پر منایا جائے گا ۔

افتتاحی پروگرام  کے دوران بھارت منڈپم میں ملک بھر سے پنچایت اور بلاک کی سطح کے تقریباً 3000 عوامی نمائندگان اور کارکنان کی شرکت ملاحظہ کی جائے گی۔اس کے علاوہ، بلاک اور پنچایت کی سطح کے کارکنان، کاشتکاروں، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت تقریباً دو لاکھ افراد ورچووَل طریقے سے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi