رانی لکشمی بائی اور 1857 کی جنگ آزادی کی ہیرو ہیروئنوں کو خراج تحسین پیش کیا؛ میجر دھیان چند کو یاد کیا
وزیر اعظم نے این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹریشن کیا
”ایک طرف ہماری افواج کی طاقت بڑھ رہی ہے، وہیں مستقبل میں ملک کی حفاظت کے لیے قابل نوجوانوں کے لیے زمین بھی تیار کی جا رہی ہے“
حکومت نے سینک اسکولوں میں بیٹیوں کا داخلہ شروع کر دیا ہے۔ 33 سینک اسکولوں میں اس سیشن سے طالبات کے داخلے شروع ہو چکے ہیں
”ایک طویل عرصے سے، ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے ہتھیار خریدار ممالک میں شامل ہے۔ لیکن آج ملک کا منتر ہے - میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ“

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی، اتر پردیش میں ’راشٹر رکشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی قلعے کے احاطے میں منعقدہ ’راشٹر رکھشا سمرپن پرو‘ کی ایک شاندار تقریب میں وزارت دفاع کے کئی نئے اقدامات قوم کے نام وقف کیے۔ ان منصوبوں میں این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کا آغاز شامل ہے، وزیر اعظم ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے۔ ڈی آر ڈی او نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لیے جدید الیکٹرونک وارفیئر سویٹ 'شکتی'؛ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ انہوں نے یوپی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے جھانسی نوڈ پر بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے 400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم نے جھانسی کے گروٹھا میں 600 میگاواٹ کے الٹرا میگا سولر پاور پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ 3000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، اور اس سے سستی بجلی اور گرڈ استحکام کے دوہرے فوائد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے جھانسی میں اٹل ایکتا پارک کا بھی افتتاح کیا۔ سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی کے نام سے منسوب یہ پارک 11 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے، اور یہ تقریباً 40,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں ایک لائبریری کے ساتھ ساتھ جناب اٹل بہاری واجپائی کا مجسمہ بھی ہوگا۔ یہ مجسمہ مشہور مجسمہ ساز جناب رام سوتار نے بنایا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بہادری اور طاقت کے عروج کی رانی، لکشمی بائی کی یوم پیدائش کو یاد کیا اور کہا کہ آج جھانسی کی یہ سرزمین آزادی کے عظیم امرت مہوتسو کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ اور آج اس سرزمین پر ایک نیا مضبوط اور طاقتور ہندوستان شکل اختیار کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی جائے پیدائش یعنی کاشی کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے گرو نانک دیو جی کے پرکاش پورب، کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے جھانسی کے بیٹے میجر دھیان چند کو بھی یاد کیا اور کھیلوں کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کا نام ہاکی کے لیجنڈ کے نام پر رکھنے کے بارے میں بات کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جہاں آج ایک طرف ہماری افواج کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں ساتھ ہی مستقبل میں ملک کی حفاظت کے لیے قابل جوانوں کے لیے زمین بھی تیار کی جا رہی ہے۔ 100 سینک اسکول، جو شروع کیے جا رہے ہیں، آنے والے وقت میں ملک کے مستقبل کو طاقتور ہاتھوں میں دینے کے لیے کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے سینک اسکولوں میں بیٹیوں کا داخلہ شروع کیا ہے۔ 33 سینک اسکولوں میں اس سیشن سے طالبات کا داخلہ شروع ہو چکا ہے۔ سینک اسکولوں سے رانی لکشمی بائی جیسی بیٹیاں بھی ابھریں گی، جو ملک کے دفاع، سلامتی اور ترقی کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیں گی۔

وزیر اعظم نے، جو این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے تھے، ساتھی سابق طلبا سے زور دے کر کہا کہ وہ قوم کی خدمت میں آگے آئیں اور ہر ممکن طریقے سے اپنا تعاون کریں۔

تاریخی جھانسی قلعہ کے سامنے خطات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی بہادری کی کمی کی وجہ سے کوئی جنگ نہیں ہارا۔ انھوں نے کہا کہ اگر رانی لکشمی بائی کے پاس انگریزوں کے برابر وسائل اور جدید ہتھیار ہوتے تو ملک کی آزادی کی تاریخ شاید مختلف ہوتی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے ہتھیار خریدار ممالک میں شامل ہے۔ لیکن آج ملک کا منتر ہے – ”میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ۔“ آج ہندوستان اپنی افواج کو خود کفیل بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جھانسی اس انٹرپرائز میں ایک اہم کھلاڑی ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’راشٹر رکھشا سمپرپن پرو‘ جیسے پروگرام دفاعی شعبے میں آتم نربھر بھارت کا ماحول بنانے میں بہت آگے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز اور ہیروئن کا جشن اسی طرح شاندار طریقے سے منانے کی ضرورت ہے۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi