وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹرپرمود ساونت اوران کے وزراء کی کونسل کو گوا کے وزیراعلیٰ اور وزرا ء کی حیثیت سے حلف لینے پر مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعظم نے اپنے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ٹیم گوا کے عوام کو ایک بہتر حکمرانی فراہم کرسکے گی۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا:
‘‘ڈاکٹرپرمود ساونت جی اور دیگر تمام ان لوگوں کو میری مبارکباد جنہوں نے آج گوا میں حلف لیا۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ یہ پوری ٹیم گوا کے عوام کو بہترحکمرانی فراہم کرے گی اور گزشتہ دہائی میں عوام کے لئے کئے گئے کاموں کو آگے بڑھائے گی ’’۔
Congratulations to @DrPramodPSawant Ji and all others who took oath in Goa today. I am confident this entire team will deliver good governance to the people of Goa and build on the pro-people work done in the last decade. pic.twitter.com/s5zMyjPyVt
— Narendra Modi (@narendramodi) March 28, 2022