اہم سرکاری اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا آغاز کیا
تقریباً 24,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ پی ایم جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان پی ایم-جنمن کا آغاز کیا
پی ایم - کسان کے تحت تقریباً 18,000 کروڑ روپے رقم کی 15ویں قسط جاری کی
جھارکھنڈ میں تقریباً 7,200 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
وکست بھارت سنکلپ عہد کی قیادت کی
’’بھگوان برسا منڈا کی جدوجہد اور قربانیاں بے شمار ہندوستانیوں کو حوصلہ بخشتی ہیں‘‘
’’دو تاریخی اقدامات – ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ اور ’پی ایم جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان‘ کا آغاز آج جھارکھنڈ سے کیا جا رہا ہے‘‘ ;
’’ہندوستان میں ترقی کا درجہ امرت کال کے چار ستونوں - خواتین کی طاقت، نوجوانوں کی طاقت، زرعی طاقت اور ہمارے غریب اور متوسط طبقے کی طاقت کو مضبوط کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہے‘‘
’’مودی نے محروموں کو اپنی ترجیح بنایا‘‘
’’میں بھگوان برسا منڈا کی اس سرزمین پر محروموں کا قرض ادا کرنے آیا ہوں‘‘
’’حقیقی سیکولرازم تب ہی آتا ہے جب ملک کے کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک کے تمام امکانات ختم ہو جائیں‘‘
’’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ جو اگلے سال 26 جنوری تک جاری رہے گی بھگوان برسا منڈا کی جینتی پر آج شروع ہو رہی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے کھنٹی میں جنجاتیہ گورو دیوس 2023 کی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا۔ اس  پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ اور پردھان منتری خاص طور پر کمزور قبائلی گروپو کی ترقی کے مشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم - کسان کی 15ویں قسط بھی جاری کی۔ جناب مودی نے جھارکھنڈ میں ریل، سڑک، تعلیم، کوئلہ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس جیسے متعدد شعبوں میں 7200 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی مشاہدہ  کیا۔

 

اس موقع پر  صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا ایک ویڈیو پیغام چلایا گیا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر وکتت بھارت سنکلپ عہد کی بھی قیادت کی۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز آج کے اوائل  میں بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش اولیہاتو گاؤں کے ساتھ ساتھ رانچی میں برسا منڈا میموریل پارک اور فریڈم فائٹر میوزیم  کے دورے کو یاد کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دو سال قبل اسی دن فریڈم فائٹر میوزیم کا افتتاح کرنے کا بھی ذکر کیا۔ جناب مودی نے جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر ہر شہری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنی مبارکباد بھی پیش کی اور اس کی تشکیل میں سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے عوام کو ریل، سڑک، تعلیم، کوئلہ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مختلف شعبوں میں آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جھارکھنڈ میں اب ریاست میں 100 فیصد بجلی سے چلنے والے ریل روٹس ہیں۔

قبائلی فخر کے لیے بھگوان برسا منڈا کی متاثر کن جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کی سرزمین کے لاتعداد قبائلی ہیروز کے ساتھ تعلق کا ذکر کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ تلکا مانجھی، سدھو کانہو، چاند بھیرو، پھلو جھانو، نیلمبر، پتامبر، جاترا تانا بھگت اور البرٹ ایکا جیسے کئی ہیروز نے اس سرزمین کو قابل فکر بنایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آدیواسی بہادروں نے ملک کے کونے کونے میں آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا اور مان گڑھ دھام کے گووند گرو، مدھیہ پردیش کے تانتیا بھیل، بھیما نائک، چھتیس گڑھ کے شہید ویر نارائن سنگھ، ویر گنڈادھور، منی پور کی رانی رانی گیڈینلیو ، تلنگانہ کے ویر رام جی گونڈ، آندھرا پردیش کے الوری سیتارام راجو، گونڈ پردیش کی رانی درگاوتی کا ذکر کیا۔ ایسی شخصیات کو نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے امرت مہوتسو کے دوران ان ہیروز کو یاد کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جھارکھنڈ کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یاد کیا کہ آیوشمان یوجنا جھارکھنڈ سے شروع کی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج جھارکھنڈ سے دو تاریخی اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پہلا وکست بھارت سنکلپ یاترا جو کہ حکومت اہداف کی تکمیل کا ایک ذریعہ ہوگی  اور کے  اور پی ایم  جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان  جو کہ  ان قبائلیوں کی حفاظت کرے گی جو معدومیت کے دہانے پر ہیں  اور ان کو پروان چڑھائے گی۔

جناب مودی نے چار ’وکست بھارت کے امرت استمبھ‘ یا ترقی یافتہ ہندوستان کے ستونوں  یعنی خواتین کی طاقت یا ناری شکتی، ہندوستان کے فوڈ پروڈیوسرز، ملک کے نوجوان اور آخر میں ہندوستان کے نو متوسط طبقے اور غریبوں پر  توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ترقی کا درجہ ترقی کے ان ستونوں کو مضبوط کرنے کی ہماری صلاحیت پر منحصر ہے۔ وزیراعظم مودی نے موجودہ حکومت کے گزشتہ 9 سال میں ان  چار ستونوں کو مضبوط کرنے کے لیے کی گئی محنت اور کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

وزیر اعظم مودی نے 13 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالنے میں حکومت کی اہم کامیابی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا ’’ہمارا سیوا کال اس وقت شروع ہوا جب ہماری حکومت 2014 میں برسراقتدار آئی‘‘۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ایک بڑی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی حکومتوں کی لاپرواہی کی وجہ سے غریبوں کی امیدیں ختم ہو چکی ہیں۔ ’’موجودہ حکومت نے خدمت کے جذبے سے کام شروع کیا‘‘، انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں اور محروموں کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تبدیلی کا سہرا حکومت کے نقطہ نظر کو دیا۔ 2014 سے پہلے وزیر اعظم نے بتایا کہ گاؤوں  میں صفائی ستھرائی کا دائرہ محض 40 فیصد تھا جبکہ آج ملک صد فیصد تکمیل  کے لیے کوشاں ہے۔ 2014 کے بعد کی دیگر کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ ایل پی جی کنکشن 50-55 فیصد گاؤوں  سے بڑھ کر آج تقریباً 100 فیصد ہو گئے ہیں، 55 فیصد سے 100 فیصد بچوں کو زندگی بچانے والے ٹیکوں  کی فراہمی،آزادی کے بعد دس دہائیوں میں 17 فیصد سے نل کے پانی کے کنکشن 70 فیصد گھرانوں تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مودی نے محروموں کو اپنی ترجیح‘ بنالیا ہے۔ وزیراعظم نے غربت اور محرومی کے حوالے سے اپنے ذاتی تجربے کی وجہ سے محروم لوگوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حکومت کی ترجیح بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں بھگوان برسا منڈا کی اس سرزمین پر محروموں کا چکانے آیا ہوں جو مجھ  پر ہے۔‘‘

جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے  آسانی کے لئے  لالچ  کرنے کی مزاحمت کی ہے اور طویل عرصے سے زیر التوا مسائل پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے 18,000 گاؤوں کی برق کاری کی مثال دی جن پر  تاریک  کےادوار میں رہنے کی لعنت تھی۔ لال قلعہ کی فصیل سے کئے گئے اعلان کے مطابق برق کاری کا کام مقررہ وقت میں کیا گیا ۔ 110 اضلاع میں جنہیں پسماندہ  کہا جاتا تھا ، ان میں تعلیم، صحت اور زندگی میں آسانی کے کلیدی معیارات بلند کئے گئے ۔ خواہش مند ضلعی پروگرام ان اضلاع میں انقلابی تبدیلیوں  کا باعث بنے ہیں۔  انہوں نے  کہا  کہ ان اضلاع میں زیادہ سے زیادہ  قبائلی آبادی تھی۔ اُنہوں نے کہا ’’خواہش مند اضلاع  پروگرام کی کامیابی کوحوصلہ بخش بلاکس پروگرام کے ذریعے بڑھایا جا رہا ہے۔‘‘

 

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’’حقیقی سیکولرازم تب آتا ہے جب ملک کے کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک کے تمام امکانات کو ختم کر دیا جائے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی انصاف اسی صورت میں یقینی بنایا جاتا ہے جب تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ ایک ہی پیمانے پر سب تک پہنچے۔ ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے پیچھے یہی جذبہ ہے جو اگلے سال 26 جنوری تک جاری رہے گا جو آج بھگوان برسا منڈا کی جینتی پر شروع ہورہی ہے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا ’’اس سفر میں، حکومت مشن موڈ میں ملک کے ہر گاؤں میں جائے گی اور ہر غریب اور محروم شخص کو سرکاری اسکیموں سے مستفید بنائے گی‘‘ ۔

وزیر اعظم نے 2018 میں گرام سوراج ابھیان کے انعقاد کو یاد کیا جہاں ایک ہزار سرکاری افسران کو سات اہم سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گاؤں بھیجا گیا تھا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا بھی اتنی ہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا ’’میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب ہر غریب کے پاس مفت راشن کا راشن کارڈ ہوگا، اجولا اسکیم سے گیس کا کنکشن ہوگا، گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی، پانی کا کنکشن ہوگا، آیوشمان کارڈ اور پکے گھر ہوں گے۔‘‘  وزیراعظم  مودی نے پنشن اسکیموں میں شامل ہونے والے ہر کسان اور مزدور اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے مدرا یوجنا سے فائدہ اٹھانے والے نوجوانوں کے اپنے وژن کی مزید وضاحت کی۔ انہوں نے کہا ’’وکست بھارت سنکلپ یاترا ہندوستان کے غریبوں، محروموں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کے لیے مودی کی ضمانت ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کی ایک بڑی بنیاد پی ایم جنمن یا پی ایم جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اٹل جی کی حکومت تھی جس نے قبائلی سماج کے لیے ایک الگ وزارت بنائی اور الگ بجٹ مختص کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قبائلی بہبود کے بجٹ میں پہلے کی نسبت 6 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ پی ایم جنمن کے تحت، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت قبائلی گروپوں اور قدیم قبائل تک پہنچ جائے گی جن میں سے زیادہ تر اب بھی جنگلوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسی 75 قبائلی برادریوں اور قدیم قبائل کی نشاندہی کی ہے جن کی آبادی لاکھوں کی ہے جو ملک کے 22 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں رہائش پذیر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ’’پہلے  کی حکومتوں نے اعداد و شمار کو جوڑنے کا کام کیا تھا، لیکن میں زندگیوں کو جوڑنا چاہتا ہوں، اعداد و شمار کو نہیں۔ اس مقصد کے ساتھ، پی ایم جنمن آج شروع ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت اس بڑی  مہم پر 24,000 کروڑ روپے خرچ کرنے جا رہی ہے۔

 

وزیر اعظم نے قبائلی برادریوں کی ترقی کے لیے ان کی ثابت قدمی کے لیے صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انہیں خواتین کی زیر قیادت ترقی کی ایک موثر  علامت قرار دیا۔ وزیر اعظم نے حالیہ برسوں میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو بیان کیا۔انہوں نے کہا  ’’ہماری حکومت نے خواتین کے لیے ان کی زندگی کے ہر مرحلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسکیمیں بنائی ہیں‘‘ ۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اسکولوں میں لڑکیوں کے لیے علیحدہ بیت الخلا، پی ایم آواس یوجنا، سینک اسکول اور ڈیفنس اکیڈمی کھولنے ، 70 فیصد  مدرا سے فائدہ اٹھانے والی خواتین ہیں، خود مدد گروپوں کو ریکارڈ امداد اور ناری شکتی وندن ادھینیم جیسے اقدامات زندگیوں کو بدل رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا  ’’آج بھائی دوج کا مقدس تہوار ہے۔ یہ بھائی ملک کی تمام بہنوں کو ضمانت دیتا ہے کہ ہماری حکومت ہماری بہنوں کی ترقی میں ہر رکاوٹ کو دور کرتی رہے گی۔ خواتین کی طاقت کا امرت استمبھ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم رول ادا کرے گا۔‘‘

جناب مودی نے کہا کہ پی ایم وشوکرما یوجنا اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مرکزی حکومت ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں ہر فرد کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم وشوکرما دوستوں کو جدید تربیت اور آلات فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم پر 13 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

پی ایم  کسان سمان ندھی کی 15ویں قسط کے بارے میں بات کرتے ہوئے جسے آج جاری کیا گیا، وزیر اعظم نے بتایا کہ اب تک 2,75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مویشیوں  پروراور ماہی گیروں کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ، مویشیوں کی مفت ویکسینیشن پر 15,000 کروڑ روپے کے سرکاری اخراجات، ماہی پروری  کو فروغ دینے کے لیے متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مالی امداد، اور ملک میں 10 ہزار نئی کسان پیداوار یونینوں کی تشکیل کا بھی ذکر کیا جو بازار کو مزید قابل رسائی بنا کر کسانوں کے اخراجات میں کمی کا باعث بنتیں ہے۔ وزیراعظم  مودی نے 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال کے طور پر منائے جانے اور شری انّ کو غیر ملکی بازاروں میں لے جانے کی حکومت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نے ریاست میں نکسلی تشدد میں کمی کا سہرا جھارکھنڈ کی مجموعی ترقی کو دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ریاست جلد ہی تشکیل کے 25 سال مکمل کرے گی، وزیر اعظم نے جھارکھنڈ میں 25 اسکیموں کو مکمل کرنے کے ہدف کی سمت کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کی ترقی کو نئی تحریک ملے گی اور زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔  جناب مودی نے  کہا ’’حکومت تعلیم کو وسعت دینے اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے‘‘۔ انہوں نے جدید قومی تعلیمی پالیسی جو طلباء کو اپنی مادری زبان میں طب اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 9 سال میں ملک بھر میں 300 سے زائد یونیورسٹیاں اور 5500 نئے کالجز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا مہم پر بھی بات کی اور کہا کہ  ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ایکو سسٹم بن گیا۔ وزیراعظم  مودی نے رانچی میں آئی آئی ایم کیمپس اور آئی آئی ٹی-آئی ایس ایم، دھنباد میں نئے ہاسٹلز کے افتتاح کا بھی ذکر کیا۔

 

خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ امرت کال کے چار امرت استمبھ یعنی ہندوستان کی خواتین کی طاقت، نوجوانوں کی طاقت، زرعی طاقت اور ہمارے غریب اور متوسط طبقے کی طاقت ہندوستان کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنائیں گے۔

اس موقع پر جھارکھنڈ کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا  منجملہ دیگرمعززین کے موجود تھے۔

پس منظر

وکست بھارت سنکلپ یاترا

  وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ وہ حکومت کی اہم اسکیموں کی تکمیل  اس بات کو یقینی بناتے ہوئے  حاصل کریں کہ ان اسکیموں کے فائدے تمام مطلوبہ استفادہ کنندگان تک مقررہ وقت میں پہنچیں۔ اسکیموں کی تکمیل کے اس مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر، وزیر اعظم نے جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا آغاز کیا۔

 

یاترا کی توجہ لوگوں تک پہنچنے، بیداری پیدا کرنے اور فلاحی اسکیموں جیسے صفائی  ستھرائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی سلامتی، مناسب غذائیت، قابل اعتماد صحت کی دیکھ  ریکھ ، پینے کا صاف پانی وغیرہ پر مرکوز ہوگی۔ ممکنہ استفادہ کنندگان کا اندراج یاترا کے دوران حاصل  شدہ تفصیلات کے ذریعے کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے کھنٹی میں آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) وین کو جھنڈی دکھا کر ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے آغاز کے موقع پر روانہ کیا۔ یاترا ابتدائی طور پر نمایاں قبائلی آبادی والے اضلاع سے شروع ہوگی اور 25 جنوری 2024 تک ملک بھر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گی۔

پی ایم پی وی ٹی جی مشن

اس پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام – ’پردھان منتری خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس (پی ایم پی وی ٹی جی) ڈیولپمنٹ مشن‘ کا بھی آغاز کیا۔ 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 75 پی وی ٹی جی ہیں جو 22,544 گاؤں (220 اضلاع) میں رہتے ہیں جن کی آبادی تقریباً 28 لاکھ ہے۔

یہ قبائل بکھرے ہوئے، دور دراز اور ناقابل رسائی بستیوں ، اکثر جنگلاتی علاقوں میں رہتے ہیں اور اس لیے تقریباً 24,000 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک مشن کی،  پی وی ٹی جی خاندانوں اور بستیوں کو سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، بجلی، محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی ستھرائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت اور پائیدار ذریعہ  معاش کے مواقع  کی تکمیل کے لئے منصوبہ  سازی کی گئی  ہے۔

 

اس کے علاوہ پی ایم جے اے وائی، سکل سیل مرض کے خاتمے، ٹی بی کے خاتمے، 100فیصد  ٹیکہ کاری، پی ایم سرکشت ماترتوا یوجنا، پی ایم ماترو وندنا یوجنا، پی ایم پوشن، پی ایم جن دھن یوجنا وغیرہ کے لیے الگ سے تکمیل  کو یقینی بنایا جائے گا۔

پی ایم - کسان اور دیگر ترقیاتی اقدامات کی 15ویں قسط

ایک  ایسا قدم  جو کسانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں وزیر اعظم کے عزم کی ایک اور مثال کو ظاہر کرے گا، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم - کسان) کے تحت 18,000 کروڑ روپے  کی 15ویں قسط کی رقم براہ راست فوائد کی منتقلی کے ذریعے  8 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو جاری کی گئی۔ اس اسکیم کے تحت، اب تک  2.62 لاکھ کروڑ روپے  سے زیادہ  کسانوں کے کھاتوں میں 14 قسطوں میں منتقل کیے  جاچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے   ریل، سڑک، تعلیم، کوئلہ، پٹرولیم اور قدرتی گیس جیسے  متعدد شعبوں میں   7200 کروڑ روپے کی لاگت  کے  پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اورقوم کے نام وقف کیا ۔

جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے رکھا ان میں این ایچ 133 کے مہاگما -ہنسڈیہا  کے  52 کلومیٹر طویل   سڑک کو چار لین بنانا  ؛ این ایچ 114 اے  کے باسوکیناتھ – دیوگھر سیکشن کے   45 کلومیٹر طویل  سڑک کو  چار لین بنانا  ؛ کے ڈی ایچ- پرناڈیہہ کول ہینڈلنگ پلانٹ؛ آئی آئی آئی ٹی  رانچی کی نئی تعلیمی اور انتظامی عمارت شامل ہیں۔

جن پروجیکٹوں کا افتتاح اور قوم کے نام  وقف کیا جائے گا ان میں آئی آئی ایم  رانچی کا نیا کیمپس، آئی آئی ٹی آئی ایس ایم  دھنباد کا نیا ہاسٹل؛ بوکارو میں پیٹرولیم آئل اینڈ لبریکنٹس (پی او ایل) ڈپو؛ کئی ریلوے پروجیکٹ یعنی ہٹیا-پکڑا سیکشن ، تلگاریہ-بوکارو سیکشن اور جارنگڈیہہ-پتراتو سیکشن کو دو ہرا  کرنا شامل ہے۔ مزید برآں، جھارکھنڈ ریاست میں 100فیصد ریلوے الیکٹریفیکیشن کی کامیابی کو بھی وزیر اعظم نے قوم کے نام وقف کیا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi