وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر 2022 کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں بھارت نژاد برادری کے 800 سے زائد اراکین اور بھارت کے دوستوں سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ یہ پرجوش اور متنوع مجمع پورے انڈونیشیا سے اکٹھا ہوا تھا۔

اپنے خطاب کے دوران، وزیر اعظم نے بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی ثقافتی اور تہذیبی روابط کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ثقافتی اور تجارتی روابط کو اجاگر کرنے کی غرض سے ’’بالی جترا‘‘ کی قدیم روایات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں بھارت اور انڈونیشیا کے مابین مشترکہ چیزوں کو بھی اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے، اپنے گود لیے ہوئے وطن کے لیے سخت محنت اور لگن کے ذریعہ غیر ممالک میں بھارت کے رتبے اور وقار میں اضافہ کرنے کے لیے برادری کے اراکین کی ستائش کی۔ انہوں نے بھارت-انڈونیشیا تعلقات میں مثبت پیش رفت، اور اسے مضبوطی فراہم کرنے میں بھارتی برادری کے اراکین کے ذریعہ اداکیے گئے اہم کردار کے بارے میں بھی بات کی۔

وزیر اعظم نے بھارت کی نمو کی داستان، اس کی حصولیابیوں اور مختلف شعبوں یعنی ، ڈجیٹل تکنالوجی، مالیہ، صحت، ٹیلی مواصلات اور خلاء، میں ملک کی پیش رفت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ترقی سے متعلق بھارت کے روڈمیپ میں دنیا کی اقتصادی امنگیں شامل ہیں اور آتم نربھر بھارت کا خواب دنیا کی فلاح و بہبود کے جذبہ کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم نے برادری کے اراکین اور بھارت کے دوستوں کو 8 سے 10 جنوری 2023 کے درمیان مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں منعقد ہونے والے آئندہ پرواسی بھارتیہ دیوس اجلاس ، اور اس کے بعد گجرات میں منعقد ہونے والے پتنگ میلے میں شرکت کے لیے مدعو کیا ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi