وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں ہندوستانی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں ان سے خطاب کیا۔

 

ہندوستانی برادری  کی جانب سے وزیر اعظم کا خاص گرمجوشی اور جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے کہا کہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پولینڈ کا دورہ 45 سال بعد ہو رہا ہے اور وہ ہندوستان اور پولینڈ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر آندریج  ڈوڈا اور وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک سے ملاقات کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مادر جمہوریت کی حیثیت سے  اور پولینڈ کے ساتھ اس کی مشترکہ اقدار دونوں ممالک کو قریب لاتی ہیں۔

 

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہندوستانی برادری  کی طرف سے کیے گئے اہم تعاون  پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے آپریشن گنگا کی کامیابی میں ان کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں اور اس کی ترقی کی کہانی کا حصہ بنیں۔ انہوں نے واضح  کیا کہ ڈوبری مہاراجہ، کولہاپور اور مونٹی کیسینو کی جنگی یادگاریں دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے متحرک رابطوں کی روشن مثالیں ہیں۔ اس خصوصی رشتے  کو مزید مضبوط کرنے کے لیے وزیر اعظم نے جام صاحب میموریل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے نام سے ایک نئی پہل کا اعلان کیا جس کے تحت ہر سال  پولینڈ کے 20 نوجوانوں کو ہندوستان مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے گجرات میں زلزلے کے دوران پولینڈ کی طرف سے فراہم کی گئی مدد کو بھی یاد کیا۔

 

وزیر اعظم نے پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان کی طرف سے حاصل کی گئی یکسر تبدیلی والی پیشرفت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان آئندہ چند برسوں میں تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ –وکست بھارت-ملک بنانے کے اپنے وژن کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ اور ہندوستان نئی ٹیکنالوجی اور صاف ستھری توانائی کے شعبوں میں اپنی شراکت داری اور سبز ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

 

وزیر اعظم نے ‘‘وسودھیو کٹمبکم’’ دنیا ایک خاندان ہے،کے ہندوستان کے نظریے پر روشنی ڈالی جوکہ  اسے عالمی بہبود میں تعاون کرنے اور انسانی بحران میں پہلے کارروائی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi