وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا

Published By : Admin | November 21, 2024 | 19:50 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے  پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔

 

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان اور گیانا کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو یاد کیا۔ انہوں نے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے پر گیانا کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور گیانا کے درمیان جغرافیائی فاصلے کے باوجود مشترکہ وراثت اور جمہوریت کی وجہ سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ دونوں ممالک کے مشترکہ جمہوری اخلاقیات اور مشترکہ انسانی بنیادوں پر مبنی نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ ان اقدار نے انہیں ایک جامع راستے پر آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کا  انسانیت مقدم‘‘ہیومینٹی فرسٹ’’ کا منتر بشمول برازیل میں حالیہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس اسے گلوبل ساؤتھ کی آواز کو وسعت دینے کی ترغیب دیتا ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان، وِشوبندھوکے طور پر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتا ہے، اور اس بنیادی سوچ نے عالمی برادری کے تئیں اس کے نقطہ نظر کو تشکیل دیا ہے،  جہاں وہ چھوٹے اور بڑے تمام ملکوں کو یکساں اہمیت دیتا ہے چاہے۔

 

وزیر اعظم نے عالمی ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے خواتین کی زیر قیادت ترقی کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور اختراع کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر زور دیا تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔ کیریبین خطے کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، انھوں نے دوسری انڈیا-کیریکوم چوٹی کانفرنس کی میزبانی کے لیے صدر علی کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان-گیانا کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہندوستان کی گہری وابستگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گیانا ہندوستان اور لاطینی امریکی براعظم کے درمیان مواقع کا پل بن سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام گیانا کے عظیم فرزند جناب  چھیدی جگن کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ، جنہوں نے کہا تھا کہ ‘‘ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا اور اپنے حال کو بہتر بنانا ہوگا اور مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد تیار کرنی ہوگی’’۔  انہوں نے گیانا کے اراکین پارلیمنٹ کو ہندوستان آنے کی  دعوت دی۔

 

وزیر اعظم کا مکمل خطاب یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"