وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان اور گیانا کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو یاد کیا۔ انہوں نے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے پر گیانا کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور گیانا کے درمیان جغرافیائی فاصلے کے باوجود مشترکہ وراثت اور جمہوریت کی وجہ سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ دونوں ممالک کے مشترکہ جمہوری اخلاقیات اور مشترکہ انسانی بنیادوں پر مبنی نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ ان اقدار نے انہیں ایک جامع راستے پر آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کا انسانیت مقدم‘‘ہیومینٹی فرسٹ’’ کا منتر بشمول برازیل میں حالیہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس اسے گلوبل ساؤتھ کی آواز کو وسعت دینے کی ترغیب دیتا ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان، وِشوبندھوکے طور پر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتا ہے، اور اس بنیادی سوچ نے عالمی برادری کے تئیں اس کے نقطہ نظر کو تشکیل دیا ہے، جہاں وہ چھوٹے اور بڑے تمام ملکوں کو یکساں اہمیت دیتا ہے چاہے۔
وزیر اعظم نے عالمی ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے خواتین کی زیر قیادت ترقی کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور اختراع کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر زور دیا تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔ کیریبین خطے کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، انھوں نے دوسری انڈیا-کیریکوم چوٹی کانفرنس کی میزبانی کے لیے صدر علی کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان-گیانا کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہندوستان کی گہری وابستگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گیانا ہندوستان اور لاطینی امریکی براعظم کے درمیان مواقع کا پل بن سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام گیانا کے عظیم فرزند جناب چھیدی جگن کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ، جنہوں نے کہا تھا کہ ‘‘ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا اور اپنے حال کو بہتر بنانا ہوگا اور مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد تیار کرنی ہوگی’’۔ انہوں نے گیانا کے اراکین پارلیمنٹ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی۔
وزیر اعظم کا مکمل خطاب یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
The bond between India and Guyana is special. pic.twitter.com/eVdlgdulq1
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
Democracy First, Humanity First. pic.twitter.com/VaVqZVrgdp
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
No greater tool than democracy for building an inclusive society. pic.twitter.com/DA2tTu6Yhs
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
Democracy is in our DNA, in our vision and in our conduct. pic.twitter.com/iSfniCKwjE
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
In any crisis in any country around the world, our sincere effort is to be the first responder and reach out to help: PM @narendramodi pic.twitter.com/dIpaGnOt08
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
India has never moved forward with an expansionist mindset. pic.twitter.com/DLTuI6CPxP
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
Whether it's space or the seas, these should be subjects of universal cooperation, not universal conflict. pic.twitter.com/e4vDyQPnck
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
For the world, this is not a time for conflict.
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
It is a time to identify and eliminate the conditions that lead to conflict. pic.twitter.com/JDwIXRZRXR
Every Nation Matters. pic.twitter.com/qGPjo8YBGJ
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
A united voice of the Global South is crucial. This is the time for the awakening of the Global South. pic.twitter.com/9NWCP0MiAH
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024
In the 21st century, women will play a pivotal role in ensuring global prosperity. pic.twitter.com/hWQVZCdHUZ
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024