’’سنت میرا بائی کی 525 ویں جینتی صرف ایک جینتی نہیں ہے بلکہ بھارت میں محبت کی پوری ثقافت و روایت کا جشن ہے‘‘
’’میرابائی نے عقیدت اور روحانیت کے ساتھ بھارت کے شعور کو پروان چڑھایا‘‘
’’بھارت صدیوں سے ناری شکتی کے لیے وقف ہے‘‘
’’متھرا اور برج ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہیں رہیں گے‘‘
’’برج خطے میں ہونے والی ترقی قوم کے دوبارہ بیدار ہونے والے شعور کی بدلتی ہوئی نوعیت کی علامت ہے‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے متھرا میں سنت میرا بائی کی 525 ویں جینتی کے پروگرام سنت میرا بائی جنموتسو میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی نے سنت میرا بائی کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا۔ انھوں نے ایک نمائش میں واک تھرو بھی کیا اور ایک ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سنت میرا بائی کی یاد میں سال بھر جاری رہنے والے پروگراموں کا آغاز ہوتا ہے۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے برج بھومی میں اور برج کے لوگوں کے درمیان موجودگی پر خوشی اور شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے سرزمین کی الوہی اہمیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے بھگوان کرشن، رادھا رانی، میرا بائی اور برج کے سبھی سنتوں کے آگے سر جھکایا۔ وزیر اعظم نے متھرا سے رکن پارلیمنٹ کے طور پر محترمہ ہیما مالنی کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ انھوں نے خود کو مکمل طور پر بھگوان کرشن کی عقیدت میں غرق کر لیا ہے۔

گجرات کے ساتھ بھگوان کرشنا اور میرا بائی کے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ان کا متھرا کا دورہ اور بھی خاص ہو جاتا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ راجستھان سے تعلق رکھنے والی سنت میرا بائی جی نے گجرات کا دورہ کرنے کے بعد دوارکادھیش کو بدل کر رکھ دیا اور متھرا کی گلیوں کو محبت اور پیار سے بھر دیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ گجرات کے لوگ اسے دوارکادھیش کا پرساد سمجھتے ہیں جب انھیں اترپردیش اور راجستھان میں پھیلے برج علاقے کا دورہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ وہ 2014 سے اتر پردیش کا حصہ ہیں جب وہ وارانسی سے رکن پارلیمنٹ بنے تھے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ سنت میرا بائی کی 525 ویں جینتی صرف ایک جینتی نہیں ہے بلکہ ’’بھارت میں محبت کی پوری ثقافت اور روایت کا جشن ہے۔ اس سوچ کا جشن جو نر اور نارائن، جیو اور شیو، بھکت اور دیوتا کو ایک مانتا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ میرا بائی قربانی اور بہادری کی سرزمین راجستھان سے آئی تھیں۔ انھوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ 84 کوس برج منڈل اترپردیش اور راجستھان دونوں کا حصہ ہے۔ میرابائی نے عقیدت اور روحانیت کے ساتھ بھارت کے شعور کو پروان چڑھایا۔ ان کی یاد میں یہ تقریب ہمیں بھارت کی بھکتی روایت کے ساتھ بھارت کی بہادری اور قربانی کی یاد دلاتی ہے کیونکہ راجستھان کے لوگ بھارت کی ثقافت اور شعور کی حفاظت کرتے ہوئے دیوار کی طرح ثابت قدم رہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کئی سالوں سے ناری شکتی کو وقف رہا ہے اور یہ برجواسی ہی ہیں جنہوں نے کسی اور سے زیادہ اس کا اعتراف کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کنہیا کی سرزمین پر ہر استقبال، خطاب اور مبارکباد کا آغاز ’رادھے رادھے‘سے ہوتا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ کرشنا کا نام تب ہی مکمل ہوتا ہے جب رادھا کے ساتھ پہلے سے طے کیا جاتا ہے۔ انھوں نے ان آدرشوں کا سہرا خواتین کی جانب سے قوم کی تعمیر اور معاشرے کے لیے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرنے میں دیئے گئے تعاون کو دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ میرابائی ایک بہترین مثال ہیں ، وزیر اعظم نے ان کا ایک شعر سنایا اور اس کے مفہوم کی وضاحت کی کہ آسمان اور زمین کے درمیان جو کچھ بھی ہوگا وہ آخر کار ختم ہوجائے گا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ میرابائی نے اس مشکل وقت میں ثابت کیا کہ ایک عورت کی اندرونی قوت پوری دنیا کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سنت روی داس ان کے گرو تھے۔ سنت میرا بائی ایک عظیم سماجی مصلح بھی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں آیات ہمیں آج بھی راہ دکھاتی ہیں۔ وہ ہمیں دقیانوسی تصورات کے پابند ہوئے بغیر اپنی اقدار سے جڑے رہنے کی تعلیم دیتی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر بھارت کے لازوال جذبے کو اجاگر کیا اور کہا کہ جب بھی بھارت کے شعور پر حملہ ہوا یا یہ کمزور ہوا ہے تب ملک کے کسی حصے سے توانائی کا ایک بیدار ذریعہ ہمیشہ اس کی رہنمائی کے لیے پیدا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ بزرگ جنگجو بن گئے جبکہ کچھ سنت بن گئے۔ وزیر اعظم نے بھکتی کال کے سنتوں یعنی جنوبی بھارت سے الاور اور نینار سنتوں اور آچاریہ رامانوجاچاریہ، شمالی بھارت سے تسلی داس، کبیر داس، روی داس اور سورداس، پنجاب سے گرو نانک دیو، مشرق میں بنگال سے چیتنیا مہاپربھو، گجرات سے نرسنگھ مہتا اور مہاراشٹر سے تکارام اور نام دیو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے تیاگ کا راستہ اختیار کیا اور بھارت کو بھی ڈھالا۔ اگرچہ ان کی زبانیں اور ثقافتیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں ، لیکن وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا پیغام ایک ہی ہے اور انھوں نے اپنی لگن اور علم سے پوری قوم کو متاثر کیا ہے۔

 

وزیر اعظم نے ملوک داس، چیتنیا مہاپربھو، مہاپربھو ولبھ آچاریہ، سوامی ہری داس اور سوامی ہتھ ہری ونش مہاپربھو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ متھرا بھکتی آندولن کے مختلف دھاروں کے سنگم کی جگہ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس بھکتی یاجن کو آج بھگوان شری کرشنا کے آشیرباد سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متھرا کو وہ توجہ نہیں ملی جس کی وہ مستحق تھی کیونکہ بھارت کے شاندار ماضی کے احساس سے محروم لوگ خود کو غلامی کی ذہنیت سے چھٹکارا نہیں دلا سکے اور برج بھومی کو ترقی سے محروم رکھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امرت کال کے اس دور میں قوم پہلی بار غلامانہ ذہنیت سے باہر آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لال قلعہ کی فصیل سے پنچ پران کا عہد لیا گیا ہے۔ شری رام مندر کی نئی تاریخ کاشی وشوناتھ دھام، کیدار ناتھ دھام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ متھرا اور برج ترقی کی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہیں گے۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ برج کی ترقی کے لیے 'اترپردیش برج تیرتھ وکاس پریشد' کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا، ’’یہ کونسل عقیدت مندوں کی سہولت اور زیارت کی ترقی کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔‘‘

جناب مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پورا خطہ کانہا کی ’لیلاؤں‘ سے وابستہ ہے اور انھوں نے متھرا، ورنداون، بھرت پور، کرولی، آگرہ، فیروز آباد، کاس گنج، پلوال، بلبھ گڑھ جیسے علاقوں کی مثالیں دیں جو مختلف ریاستوں میں آتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت ہند مختلف ریاستی حکومتوں کے تعاون سے اس پورے علاقے کو ترقی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ برج خطے اور ملک میں ہونے والی تبدیلیاں صرف نظاماتی تبدیلیاں نہیں ہیں بلکہ قوم کے بیدار ہونے والے شعور کی بدلتی ہوئی فطرت کی علامت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہابھارت اس بات کا ثبوت ہے کہ جہاں کہیں بھی بھارت دوبارہ جنم لے گا اس کے پیچھے یقینی طور پر شری کرشنا کا آشیرباد ہے۔

اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، چیف منسٹر اترپردیش جناب یوگی آدتیہ ناتھ، اترپردیش کے نائب وزرائے اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ اور جناب برجیش پاٹھک اور متھرا سے رکن پارلیمنٹ محترمہ ہیما مالنی بھی موجود تھیں۔

 

 

 

 

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi