’’گربانی سے ہمیں جو سمت ملی وہ روایت، ایمان اور ترقی یافتہ ہندوستان کا وژن ہے‘‘
’’ہر پرکاش پرو کی روشنی ملک کی رہنمائی کر رہی ہے‘‘
’’گرو نانک دیو جی کے خیالات سے متاثر ہو کر ملک 130 کروڑ ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے‘‘
’’آزادی کے امرت کال میں، ملک نے قوم کی شان اور روحانی تشخص پر فخر کا احساس دوبارہ جگایا ہے‘‘
’’فرض کے اعلیٰ احساس کی حوصلہ افزائی کے لیے، ملک نے اس مرحلے کو کرتویہ کال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں شری گرو نانک دیو جی کے 553 ویں پرکاش پرو کی تقریبات میں شرکت کی اور پوجا ارچناکی۔ وزیراعظم کو شال، سروپہ اور تلوار سے نوازا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سب کو گروپورب اور پرکاش پرو کے مبارک موقع پر اور دیو دیپاوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے گرو گوبند سنگھ جی کے 350 ویں پرکاش پرو، گرو تیگ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرو اور گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاشوتسو جیسے اہم پرکاش پراو کو منانے کا موقع ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ان مبارک مواقع کی ترغیب اور برکت، نئے ہندوستان کی توانائی کو بڑھا رہی ہے… ہر پرکاش پرو کی روشنی ملک کے لیے روشنی کے منبع کے طور پر کام کر رہی ہے‘‘، انہوں نے وضاحت کی کہ پرکاش پرو کے معنی، جس کی پیروی سکھ برادری نے کی ہے، اس نے، قوم کو فرض اور لگن کا راستہ دکھایا ہے۔ وزیر اعظم نے ان مقدس مواقع پر گرو کرپا، گربانی اور لنگر کے پرساد کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ نہ صرف اندرونی سکون فراہم کرتا ہے بلکہ لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی خواہش کو بھی برقرار رکھتا ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کے خیالات سے متاثر ہو کر ملک 130 کروڑ ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے روحانی روشن خیالی، دنیاوی خوشحالی اور سماجی ہم آہنگی کے لیے گرو نانک دیو جی کی تعلیم کو یاد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے امرت کال میں ملک نے قوم کی شان اور روحانی تشخص پر فخر کا احساس دوبارہ جگایا ہے۔ فرض کے اعلیٰ احساس کی حوصلہ افزائی کے لیے، ملک نے اس مرحلے کو کرتویہ کال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا امرت کال کے اس مرحلے کے دوران سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرایاس کے ساتھ مساوات، ہم آہنگی، سماجی انصاف اور اتحاد کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’گربانی سے ہمیں جو ہدایت ملی ہے وہ روایت، ایمان کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ہندوستان کا وژن بھی ہے‘‘۔

گرو کی تعلیم کی لازوال مطابقت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امرت کی عظمت، جو ہمارے پاس گرو گرنتھ صاحب کی شکل میں ہے، اس کی اہمیت وقت اور جغرافیہ کی حدود سے بالاتر ہے۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جب بحران بڑا ہوتا ہے تو ان  کےحل کی مطابقت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کے دور میں گرو صاحب کی تعلیمات اور گرو نانک دیو جی کی زندگی ایک مشعل کی طرح دنیا کو راہ دکھا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ اپنے گرووں کے آدرشوں کو زندہ کریں گے، اتنا ہی زیادہ ہم 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کے احساس کو مجسم کریں گے، ہم انسانیت کی قدروں کو اتنی ہی اہمیت دیں گے، گرو کی تعلیمات اتنی ہی بلند اور واضح ہوں گی اور ہر شخص تک پہنچیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کے آشیرواد سے ہمیں گزشتہ 8 سالوں کے دوران عظیم سکھ ورثے کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے یاتریوں کی سہولت کے لیے گوبند گھاٹ سے ہیم کنٹ صاحب تک روپ وے اور دہلی اونا وندے بھارت ایکسپریس کا سنگ بنیاد رکھنے کا ذکر کیا۔ گرو گوبند سنگھ جی اور دہلی کٹرا امرتسر ایکسپریس وے سے متعلق مقامات کی بجلی کاری سے بھی سہولت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس پر 35 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوششیں سہولیات اور سیاحت کی امکانات سے بالاتر ہیں، یہ توہمارے عقیدے، سکھ ورثے، خدمت، محبت اور عقیدت کی توانائی کے بارے میں ہے۔ وزیر اعظم نے کرتارپور صاحب راہداری کھولنے، افغانستان سے گرو گرنتھ صاحب کی مقدس جلدوں کو واپس لانے اور صاحبزادوں کی عظیم قربانی کے اعزاز میں 26 دسمبر کو ویر بال دیوس کے طور پر منانے جیسے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا"تقسیم میں ہمارے پنجاب کے لوگوں کی قربانیوں کی یاد میں، ملک نے وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس بھی شروع کیا ہے۔ ہم نے سی اے اے قانون لا کر، تقسیم سے متاثر ہندو سکھ خاندانوں کو شہریت دینے کا ایک طریقہ بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا’’مجھے پورا یقین ہے کہ گرووں کے آشیرواد سے، ہندوستان اپنی سکھ روایت کی شان کو بڑھاتا رہے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا‘‘۔

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi