Quoteکویت میں مقیم بھارتیوں کی گرم جوشی اور محبت غیر معمولی ہے: وزیر اعظم
Quoteکسی بھارتی وزیر اعظم نے 43 سال بعد کویت کا دورہ کیا ہے: وزیر اعظم
Quoteبھارت اور کویت کے درمیان تعلقات تہذیبوں، سمندروں اور تجارت سے عبارت ہے: وزیر اعظم
Quoteبھارت اور کویت مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں: وزیر اعظم
Quoteبھارت ہنر مند صلاحیت کی دنیا کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اچھی طرح سے لیس ہے: وزیر اعظم
Quoteبھارت میں سمارٹ ڈیجیٹل سسٹم اب لگژری نہیں رہے بلکہ عام آدمی کی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں: وزیر اعظم
Quoteمستقبل کا بھارت عالمی ترقی کا مرکز، دنیا کی ترقی کا انجن ہوگا: وزیر اعظم
Quoteبھارت، وشو مترا کے طور پر، دنیا کی عظیم تر بھلائی کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

|

کمیونٹی نے غیر معمولی گرم جوشی اور جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور کویت کے تعلقات کو بھارتی برادری نے بہت زیادہ مالا مال کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انھوں نے کویت کے امیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 43 سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے کویت کا دورہ کیا ہے، تاکہ صدیوں پرانی دوستی کو مضبوط اور مستحکم کیا جاسکے۔

 

|

وزیر اعظم نے کویت کی ترقی میں کمیونٹی کی سخت محنت، کامیابی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت اور معاشرے کے ذریعے اسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انھوں نے بھارتی برادری کی بہبود کے لیے کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ کویت اور خلیج کے دیگر حصوں میں بھارتی کارکنوں کی مدد کرنے کے لیے بھارت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتے ہوئے انھوں نے حکومت کے ذریعہ کیے گئے ٹکنالوجی پر مبنی اقدامات جیسے ای-مائیگرٹ پورٹل کے بارے میں بات کی۔

 

|

وزیر اعظم نے دنیا کے دوست وشو بندھو کے طور پر بھارت کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کیا۔ انھوں نے خاص طور پر ٹکنالوجی ، بنیادی ڈھانچے اور پائیداری کے شعبوں میں بھارت کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہونے کے علاوہ ، بھارت فن ٹیک میں عالمی رہنما ہے ، اسٹارٹ اپ کی جگہ میں تیسرا سب سے بڑا عالمی کھلاڑی ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر منسلک معاشروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے مالی شمولیت، خواتین کی زیر قیادت ترقی اور شمولی ترقی جیسی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کی وکست بھارت اور نیو کویت کی مشترکہ امنگوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور کویت کے لیے مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بھارت کی ہنرمندی کی صلاحیت اور جدت طرازی دونوں ممالک کے درمیان نئی شراکت داری کو فروغ دے سکتی ہے۔

 

|

وزیراعظم نے تارکین وطن کو جنوری 2025 میں بھارت میں منعقد ہونے والے پرواسی بھارتیہ دِوس اور مہا کمبھ میں شرکت کی دعوت دی۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • Brind Kesri February 22, 2025

    Jai shree Ram
  • kranthi modi February 22, 2025

    ram ram 🚩🙏 modi ji🙏
  • Vivek Kumar Gupta February 12, 2025

    नमो ..🙏🙏🙏🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta February 12, 2025

    नमो .............................🙏🙏🙏🙏🙏
  • Bhushan Vilasrao Dandade February 10, 2025

    जय हिंद
  • Dr Mukesh Ludanan February 08, 2025

    Jai ho
  • Bikranta mahakur February 06, 2025

    pp
  • Bikranta mahakur February 06, 2025

    oo
  • Bikranta mahakur February 06, 2025

    ii
  • Bikranta mahakur February 06, 2025

    uu
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption

Media Coverage

In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 24 فروری 2025
February 24, 2025

6 Years of PM Kisan Empowering Annadatas for Success

Citizens Appreciate PM Modi’s Effort to Ensure Viksit Bharat Driven by Technology, Innovation and Research